دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعۃُ المدینہ میں اوّلین دورۂ حدیث:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعۃُ المدینہ میں اوّلین دورۂ حدیث:

اللہ پاک کے کرم سے وہ وقت بھی آگیا جب جامعۃُ المدینہ کے اولین درجے کے طلبہ نے موقوف علیہ مکمل کیا اور گلستانِ جوہر میں دورۂ حدیث کا آغاز ہوا۔ دورۂ حدیث میں پڑھانے کے لئے جامعۃُ المدینہ کے بڑے اساتذہ کے علاوہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کوشش کی بدولت جامعہ اشرفیہ مبارک پور انڈیا سے شیخُ الحدیث حضرت علّامہ مولانا شمسُ الہدیٰ مصباحی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی تشریف لائے۔ دورۂ حدیث شریف کے اس پہلے درجے کی فراغت سال 2000ء میں ہوئی۔ جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی (گلستانِ جوہر) میں سال 2004ء تک دورۂ حدیث شریف کا درجہ جاری رہا جبکہ تعلیمی سال 2004ء/ 2005ء کا درجہ دورۂ حدیث شریف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منتقل ہوگیا۔

جامعۃُ المدینہ میں اولین اجتماعِ دستارِ فضیلت:

امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کے موقع پر 10 شوّالُ المکرم1421ھ مطابق6جنوری2001ء بروز ہفتہ جامعۃُ المدینہ کا اولین اجتماعِ دستارِ فضیلت ہوا جس میں درسِ نظامی مکمل کرنے والے 37 اسلامی بھائیوں کے سر پر عمامہ شریف سجایا گیا۔اس موقع پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اورمرکزی مجلسِ شوریٰ کے اولین نگران حاجی قاری محمد مشتاق عطاری رحمۃُ اللہ علیہ کے علاوہ کئی علمائے اہلِ سنّت بھی موجود تھے۔ اجتماعِ دستارِ فضیلت کے چند دن بعد پیر کالونی کراچی میں واقع امیرِ اہلِ سنّت کے گھر پر فارغُ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی حاضری ہوئی جہاں تقریباً پوری رات امیرِ اہلِ سنّت نے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ان 37 اسلامی بھائیوں میں سے اکثر نے آگے چل کر تدریس و تبلیغ اور دعوتِ اسلامی کی اہم ترین ذمّہ داریوں پر خدمات انجام دیں۔ مرحوم رکنِ شوریٰ مفتی محمد فاروق عطاری مدنی رحمۃُ اللہ علیہ بھی ان اسلامی بھائیوں میں شامل تھے۔ ان اسلامی بھائیوں میں سے کئی مدنی علمائے کرام آج بھی دعوتِ اسلامی میں تدریس وغیرہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ بعض حضرات اہلِ سنّت کے دیگر اداروں میں یا پھر انفرادی طور پر خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہیں۔ اللہ کریم ان سب کی دینی خدمات کو درجۂ قبولیت عطا فرمائے۔ شیخُ الحدیث حضرت علّامہ مولانا شمسُ الہدیٰ مصباحی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ایک سال بعد واپس اپنے وطن تشریف لے گئے۔ ان کی واپسی کا منظر بڑا دیدنی تھا، انہیں اشکوں کی روانی میں رخصت کیا گیا۔ طلبہ و دیگر کئی لوگوں نے آپ کو یہیں پاکستان ہی میں قیام فرمانے کی التجا کی لیکن کچھ مجبوریوں کے باعث انہیں تشریف لے جانا ہی تھا۔

مدنی کی اصطلاح:

اوّلین اجتماعِ دستارِ فضیلت کے موقع پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اعلان فرمایا کہ جامعۃُ المدینہ سے درسِ نظامی مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ”مدنی“ کہا جائے گا۔ اے عاشقانِ رسول !یہ جامعۃُ المدینہ کے آغاز سے لے کر اولین کلاس کے دستارِ فضیلت تک کی اجمالی داستان ہے۔ کسی عمارت کی مضبوطی کا دارومدار اس کی بنیاد پر ہوتا ہے،اگر بنیاد کمزور ہو تو کسی بھی وقت عمارت زمین بوس ہوسکتی ہے۔آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جامعۃُ المدینہ کے ذریعے علمِ دین کا جو فیضان عام ہورہا ہے،یقیناً ا س میں اولین دور کے مشکل وقت میں خدمات انجام دینے والے، قربانیاں پیش کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کا بڑا کردار ہے۔ ان میں سے ایک تعدادآج بھی کسی نہ کسی صورت میں دین کی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ بعض اس دنیائے فانی سے دارِ آخرت کی طرف سفر کرچکے ہیں۔ اللہ کریم ان تمام حضرات کی خدمات قبول فرمائے، انہیں ایمان و عافیت کے ساتھ درازیِ عمر بالخیر نصیب فرمائے اور جامعۃُ المدینہ کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقّی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن