دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

فیضانِ مدینہ میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
وقت بھی آیا جب16ذُوالقعدہ1416ھ مطابق 5اپریل 1996ء کوپنجاب کے شہر لاہور کے علاقے ”کاہنہ نو“ میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز ہوگیا۔لاہور کے بعد فیصل آباد،پھر ملتان اور اس کے بعد گجرات میں جامعۃُ المدینہ کی شاخوں کا آغاز ہوا اور اَلحمدُ لِلّٰہ جامعاتُ المدینہ میں اضافے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

فیضانِ مدینہ میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز:

جنوری 2001ء میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی کراچی میں بھی درسِ نظامی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان دنوں فیضانِ مدینہ میں موجود جامعہ کا نام ”جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ“ تھا جبکہ گلستانِ جوہر میں واقع جامعہ کا نام ”جامعۃُ المدینہ گلستانِ جوہر“ تھا۔ دونوں جامعات کے انتظامات کے لئے الگ الگ مجلس قائم تھی لیکن بعد میں دونوں جامعات کے لئے ایک ہی انتظامی مجلس بنا دی گئی۔

اسلامی بہنوں میں جامعۃُ المدینہ کا فیضان:

علمِ دین سے محبت، اس کے حصول کے لئے کوشش، علم حاصل کرکے اس پر عمل کرنا ا ور دوسروں تک پہنچانا،یہ تمام سعادتیں مَردوں کی میراث نہیں بلکہ مسلمان خواتین بھی ان کی حقدار ہیں۔ دورِ رسالت سے لے کر آج تک مسلمان خواتین میں حصولِ علمِ دین کا سلسلہ چلا آرہا ہے۔ جب دعوتِ اسلامی کے تحت درسِ نظامی کا فیضان بصورتِ جامعۃُ المدینہ عام ہونا شروع ہوا، تو بھلا اسلامی بہنیں اس میدان میں کیوں پیچھے رہتیں؟ 1999ء میں وہ مبارک گھڑی بھی آئی کہ جب کراچی کے علاقے بابری چوک (گرومندر) پر واقع جامع مسجد کنزُالایمان سے ملحق مدرسے میں اسلامی بہنوں کیلئے جامعۃُ المدینہ کی پہلی شاخ کا آغاز ہوا جہاں 2 کلاسز میں اسلامی بہنیں درسِ نظامی (عالمہ کورس) کرنے لگیں۔اس کے بعد دوسری شاخ اسی سال لاہور کے علاقے مغلپورہ میں شروع ہوئی اور پھر اَلحمدُ لِلّٰہ یہ سلسلہ ہر سال بڑھتا ہی گیا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن