دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اسی طرح جامعاتُ المدینہ کے فارغُ التحصیل مدنی عُلَمائے کرام دورِ جدید کے تقاضوں کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی فکرِ رضا اور دینِ متین کی ترویج و اشاعت میں کوشاں ہیں مثلاً دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی (I.T) نے جامعۃُ المدینہ کے فارغُ التحصیل مدنی اسلامی بھائیوں وغیرہ کی مدد سے مختلف اسلامی ایپلیکیشن اور سافٹ وئیر تیار کرکے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر لانچ کی ہیں جو مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعۃُ المدینہ کے فارغُ التحصیل مدنی علمائے کرام دعوتِ اسلامی کے الیکٹرانک مبلغ اور سو فیصد اسلامی چینل ”مدنی چینل“ پر بطورِ مبلّغ، مفتّش اور اسکریپ رائٹر کی صورت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بیان کردہ تمام خدمات کا سہرا بلا شک و شُبہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے سَر سجتا ہے، آپ کا عشقِ رسول، فکرِ اُمّت، مَسلکِ اہلِ سنّت پر تَصلُّب اور خُلوص و لِلّٰہِیَتْ وہ چیزیں ہیں جن کی بنیاد پر آپ نے اللہ کی عطا سےاتنا عظیم اِنقلاب برپا کیا اور اسی وجہ سے آپ کی ذات میں عاشقانِ رسول کو اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی جھلک نظر آتی ہے۔ ؏ فکرِ رَضا کو کردیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے اِلیاس قادری سَر مستیِ رَضا کی ہر عالَم میں دُھوم ہے ساقیِ دورِ جام ہے اِلیاس قادری ہے دعوتِ اسلامی کی دنیا میں دُھوم دھام مقبول تیرا کام ہے اِلیاس قادری (علّامہ بدرالدّین احمد قادری رضوی رحمۃُ اللہ علیہ ) اللہ کریم امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو درازیِ عمر بالخیر نصیب فرمائے اور دعوتِ اسلامی کےدیگرشعبوں کےساتھ ساتھ جامعۃُ المدینہ کوبھی مزید عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن