30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا جاسکے۔
(9)ماہرینِ فن اساتذۂ کرام سے استفادہ:
”جو ہم میں قابلِ کار موجود اور اپنی معاش میں مشغول ہیں، وظائف مقرر کرکے فارغُ البال بنائے جائیں اور جس کام میں انہیں مہارت ہو لگائے جائیں“۔
اَلحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ کی مجلس ایسے افراد کی تلاش میں رہتی ہے کہ جو دینی اعتبار سے اپنے فن میں ماہر ہوں اور پھر ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان سے کام لیا جائے۔ مثلاً اگر کوئی شخص عربی تکلّم میں ماہر ہے تو اسے عربی کُتب کی تصنیف یا عربی زبان و ادب کے اَسباق کی تدریس کے حوالے سے منتخب کر لیا جاتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی تعلیمی/انتظامی معاملات میں فائق ہو تو اس کو باقی اُمور سے الگ کر کے فقط تعلیمی/انتظامی معاملات کی دیکھ بھال پر مامور کیا جاتا ہے۔یوں اَلحمدُلِلّٰہ مجلس جامعۃُ المدینہ ماہرین کا انتخاب کرکے ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان سے کام لے رہی ہے۔
(10)مؤثّر تبلیغی سر گرمیاں:
”آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایتِ مذہب میں مضامین تمام ملک میں بقیمت و بِلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں“۔
اَلحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ملک و بیرونِ ملک پانچ زبانوں (عربی، اُردو، انگلش، گجراتی اور ہندی) میں شائع ہو رہا ہے جس میں جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ اور فارغُ التحصیل مدنی علمائے کرام مختلف موضوعات پر مضامین لکھتے ہیں، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں ”نئے لکھاری“ کے نام سے ایک سلسلہ بھی شامل کیا جاتا ہے جس میں جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں میں تحریری صلاحیت پیدا کرنے/بڑھانے کے لئے تین موضوعات پر تحریری مقابلہ ہوتا ہے۔ آنے والے مضامین میں سے تین منتخب مضامین کو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں شائع کیا جاتا ہے اور لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو 500 روپے کا چیک بھی پیش کیا جاتا ہے، بقیہ مضامین دعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ مختلف مَدَنی عُلَمائے کِرام درجنوں موضوعات پر مَضامِین (Articles) لکھ کر ہفتہ وار یا ماہانہ بنیاد پر دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ پر اَپ لوڈ کرواتے ہیں جہاں سے دنیا بھر کے عاشقانِ رسول اِن مُستَنَد (Authentic) اور مفید مَضامِین سے مُفت اِستِفادہ کرسکتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع