30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃُ المدینہ سے فارغُ التحصیل علمائے کرام میں سے بعض دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) سے وابستہ ہو کر تحریر و تصنیف کا کام سر انجام دے کر دینِ متین کی نشر و اشاعت میں مصروفِ عمل ہیں۔
ما قبل سُطور میں آپ المدینۃُ العلمیہ کا کچھ اَحوال مُلاحَظہ کرچکے ہیں، اِس شعبے میں تادمِ تحریر127سے زائد مَدَنی عُلمائے کِرام دینی ضرورت کے اعتبار سے کُتُب و رسائل تصنیف و تالیف کر رہے ہیں جس کا اُنہیں معقول مُشاہَرہ، سالانہ بونس اور ششماہی بنیاد پر لیو انکیشمنٹ دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ممتاز، بہتر اور مُناسِب دَرَجہ بندی کے اعتبار سے مُشاہَرہ اور مدّت و صلاحیت کے اعتبار سے گریڈ بھی بڑھایا جاتا ہے۔ نیز اِن حضرات کو مجلس طبی علاج کے تحت لیمیٹڈفری میڈیکل کی سَہُولت بھی دی جاتی ہے۔ تادم ِتحریر اِن مَدَنی عُلَما کی کاوِشوں سے قراٰن و حدیث، عقائدِ اسلام، درسی کُتب، سیرت، فضائل و اعمال اور اصلاحی موضوعات پر کم و بیش 683 کُتُب و رسائل دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ سے خوبصورت انداز میں چَھپ کر مَنظَرِ عام پر آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ”مجلس تراجم“ بھی ہے جس کے تحت المدینۃُ العلمیۃ اور اَمیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل کا دنیا کی38 زبانوں میں ترجمہ کروایا جاتا ہے، تادمِ تحریر4110 سے زائد کُتُب و رَسائل کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور درجنوں کُتُب کا ترجمہ جاری ہے۔
(7)اشاعتی کام:
”تصنیف شدہ اور نو تصنیف رَسائل عمدہ اور خوش خط چھاپ کر ملک میں مفت شائع کئے جائیں“۔
اَلحمدُلِلّٰہ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سنیٹر) سے تصنیف شدہ کُتب و رَسائل مکتبۃُ المدینہ کے ذریعے عمدہ انداز میں چھپوائے جاتے ہیں جو مکتبۃُ المدینہ پر مناسب ریٹ پر فروخت کئے جاتے ہیں جبکہ دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والی کُتب و رَسائل ملک و بیرونِ ملک میں علمائے اہلِ سنّت، مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات اور عوامُ الناس میں مفت تقسیم کرنے کی خدمت سرانجام دے رہی ہے، اِس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی (I.T) کے تحت مکتبۃ ُالمدینہ کے مطبوعہ کُتُب و رسائل دعوتِ اسلامی کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع