30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مطابق اپنے گریڈ بڑھوا کر اپنی تنخواہ میں اضافہ بھی کرواسکتے ہیں تاکہ جانفشانی اور محنت کے ساتھ اپنی تدریسی و انتظامی خدمات سر انجام دے سکیں۔
(4)طلبہ کی صلاحیتوں سے استفادہ:
”طبائعِ طلبہ کی جانچ ہو جو جس کام کے زیادہ مناسب دیکھا جائے معقول وظیفہ دے کر اس میں لگایا جائے۔ یوں ان میں کچھ مدرّسین بنائے جائیں، کچھ واعظین، کچھ مصنّفین، کچھ مناظرین، پھر تصنیف و مناظرہ میں بھی توزیع (تقسیم) ہو، کوئی کسی فن پر، کوئی کسی پر۔“
اَلحمدُلِلّٰہ مجلس جامعۃُ المدینہ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کے اس اصول پر بھی خاطر خواہ عمل کرنے میں مصروف ہے۔ جس میں بالعُموم سبھی طلبۂ کرام اور بالخُصوص دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کی مختلف ذرائع سے طبائع کی جانچ کے بعد ان کی صلاحیت کے مطابق خدمات لی جاتی ہیں۔
جامعۃُ المدینہ سے فارِغُ التَّحصیل ہونے کے بعد اگر ”مَدَنی“(1) تدریس کا خواہشمند اور اَہل ہو تو تدریسی کورس کروایا جاتا اور مَسنَدِ تدریس سِپُرد کی جاتی ہے۔ مفتی بننے کی خواہش اور صلاحیت رکھنے والے مَدَنی کو تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہ اور اُس کے بعد تَدْرِیب ( یعنی فتویٰ لکھنے کی مشق) کروائی جاتی ہے،نیز تمام مراحل میں کامیابی کے بعد دارُ الافتاء اَہلِ سنّت میں اپنی خدمات فَراہم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ علمِ حدیث سے شَغف رکھنے والے مَدَنی کو تَخَصُّصْ فِی الْحَدِیْث کروایا جاتا ہے۔ تبلیغِ اسلام کا جذبہ رکھنے والے مدنی اسلامی بھائیوں کو دین کی اشاعت کے لئے مفید مختلف کورسز کروا کر ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مَدَنی عُلَما کو تحریری خدمات کا موقع فَراہَم کرنے کے لئے پاکستان کے 2 شہروں (کراچی اورفیصل آباد ) میں ”شعبہ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر)“ قائم کیا گیا ہے۔ اس میں(1)شعبہ فیضانِ قراٰن (2)شعبہ فیضانِ حدیث (3)شعبہ فقہ (فقہِ حنفی و شافعی) (4)شعبہ سیرتِ مصطفےٰ (5)شعبہ فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت (6)شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات (7)شعبہ فیضانِ اولیا و علما (8)شعبہ کُتُبِ اعلیٰ حضرت (9)شعبہ تخریج (10)شعبہ دَرسی کُتب (11)شعبہ اصلاحی کتب (12)شعبہ تراجمِ کتب (عَرَبی سے اُردو) (13)فیضانِ امیرِ اَہلِ سنّت اور (14)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت 23شعبہ جات قائم ہیں۔ شعبہ جات کے اِن ناموں ہی سے ظاہر ہے کہ ہر شعبے میں تصنیف و تالیف کا کام جُدا ہے، صلاحیت کے اعتبار سے توزیع و تقسیم کاری کا خیال رکھتے ہوئے مَدَنی عُلَما کو مختلف فُنون و موضوعات پر تصنیف و تالیف و تحقیق کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ ان سب مُصنّفین، مُدرّسین، مُتَخَصِّصِین، محرّرین اور مبلّغین کو معقول مشاہرہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔
(5)فارغُ التّحصیل طلبہ سے استفادہ:
”ان میں جو تیار ہوتے جائیں، تنخواہیں دے کر ملک میں پھیلائے جائیں کہ تحریراً و تقریراً، وعظا ً و مناظرۃً اشاعتِ دین و مذہب کریں“۔
اَلحمدُلِلّٰہ! جامعاتُ المدینہ کے فارغُ التحصیل مدنی عُلَما کو صلاحیت اور ضرورت کے اعتبار سے باقاعدہ مُشاہَرہ طے کر کے ملک اور بیرونِ ملک کے مختلف جامعات، مَدارِس، مساجِد اور تربیت گاہوں میں بھیجا جاتا ہے جہاں وہ تدریس، سنّتوں بھرے بیانات اور انفرادی کوشش وغیرہ کے ذریعے دین کی خدمت کی سَعادت پاتے ہیں، اِس کے لئے اُنہیں مختلف کورسِز بھی کروائے جاتے ہیں۔ تادمِ تحریر104سے زائد مَدَنی اسلامی بھائی بیرونِ ملک مختلف دینی خدمات سَر اَنجام دے رہے ہیں۔
(6)تحریری کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی:
”حمایتِ (مذہب) و رَدِّ بد مذہباں میں مفید کُتب و رَسائل مصنّفوں کو نذرانے دے کر تصنیف کرائے جائیں“۔
[1] جامعۃُ المدینہ سے فارِغُ التَّحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کو ”مَدَنی“ اور اسلامی بہنوں کو ”مَدَنیّہ“ کہا جاتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع