30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعلیٰ حضرت کے دس نکات اور جامعۃُ المدینہ
مولانا گل رضا عطاری مدنی
(استاذ الحدیث جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، فیصل آباد)
مُجدِّدِ دین و مّلت، امامِ اہلِ سنّت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ (سالِ وفات:1921ء) علم و فضل میں یکتائے روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم ماہرِ تعلیم بھی تھے۔ ان کی متعدّد تصانیف میں ان کے تعلیمی نظریات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے دین کی ترویج واشاعت اورتعلیم کیلئے 1894ء میں ایک 10نکاتی منصوبہ پیش فرمایا تھا جو جس طرح اُن کے عہد میں دین کی ترویج واشاعت کےلئے اہمیت و اِفادیت کا حامل تھا اسی طرح موجودہ زمانے میں بھی اہمیت اور افادیت کا حامل ہے۔وہ منصوبہ فقط ایک ماہِرِ تعلیم کی تجاویز ہی نہیں بلکہ دین کی ترقّی کا وہ عظیم راز ہے جسے اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ نے اپنے سینے سے ہماری طرف منتِقل کیا ہے۔
خُلَفائے اَعلیٰ حضرت اور دیگر عُلَمائے اَہلِ سنّت رحمۃُ اللہ علیہم نے مقدور بھر وَسائل کے ذریعے اِن نکات پر عمل کی بَھرپور کوشش فرمائی ہے۔
اَلحمدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی عظیم عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے بھی حضور سیّدی اعلیٰ حضرت کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ذیل میں اعلیٰ حضرت امامِ اہل ِ سنّت رحمۃُ اللہ علیہ کے دس نکات کے تحت دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ کی خدمات کی مختصر تفصیل ملاحظہ کیجئے:
(1)عظيمُ الشّان مدارس كا قيام:
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃُ اللہ علیہ نےفرمایا: ”عظیمُ الشّانمَدارِس کھولے جائیں، باقاعدہ تعلیمیں ہوں۔ “
اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کے اس فرمان کے تناظر میں دعوتِ اسلامی کےمدارس بنام”جامعاتُ المدینہ“ کا جائزہ لیں تو ہمیں پتا چلتاہے کہ اس وقت دعوتِ اسلامی کےاس ادارے کی 1124 برانچز دنیا بھر میں علمِ دین کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جن میں ہزاروں طلبۂ کرام مفت زیورِ علم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
ملک و بیرونِ ملک جامعاتُ المدینہ للبنین (Boys) و للبنات (Girls) میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد کم و بیش 88ہزار969 ہے۔ اب تک اس ادارے سےپڑھ کر فارغ التحصیل ہونے والوں کی تعداد19501ہے، اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع