30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے تعلیم مکمل کرلینے والے عاشقانِ رسول کن صلاحتیوں کے مالک ہیں اور کن کن شعبوں میں جامعات المدینہ کا فیضان پھیلا رہے ہیں؟الغرض جامعات المدینہ کے نام پر ایک جہانِ علم آباد ہے جس کی سیر قارئین کو اس خاص نمبر’’فیضانِ علم وعمل“ میں کروائی جائے گی ۔
’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ ‘‘کے روٹین کے شمارے کے ساتھ ساتھ اس خاص شمارے کی تیاری میں ہماری ٹیم نے تقریباً 4 مہینے جتنی محنت کی ہے میں اس کا چشم دید گواہ ہوں،بالخصوص ہمارے نائب مدیر مولانا راشدعطاری مدنی نے جتنی بھاگ دوڑ کی ہے، کوئی اور ہوتا تو شاید بھاگ جاتا ۔اس کے علاوہ دار الافتاء اہلِ سنّت (دعوتِ اسلامی) کے مولانا جمیل احمد عطاری مدنی کا بھی خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اپنی کثیر مصروفیات کے باوجود بروقت اس خاص شمارے ”فیضانِ علم و عمل“ کے مضامین کی شرعی تفتیش فرمائی ۔
قارئین !ماہنامہ فیضان مدینہ کا خاص نمبر ’’فیضانِ علم وعمل ‘‘آپ کے ہاتھوں میں ہے ، ہم نے آغاز میں جو سوچا تھا وہ سب تو پیش نہیں کر سکے لیکن جو پیش کیا وہ بھی کم نہیں ہے ۔میں اس خاص نمبر کےمعیار کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کروں گا اس شمارے کو پڑھنا آپ نے ہے اور اس پر تبصرہ کرنا یا تأثرات دینا بھی آپ ہی کے ذمّے ہے،لہٰذا ہمیں اپنے تأثرات وتجاویز سے آگاہ ضرور کیجئے گا ۔ آخر میں ایک درخواست ہے کہ اس خاص نمبر کو خود پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے ہر گھر میں اس کی کم از کم ایک کاپی ضرور رکھوائیں تاکہ وہ بھی علم دین کی برکتوں سے فیض یاب ہوں ۔
اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو مزید ترقیاں اور عروج عطا فرمائے ۔
اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ابورجب محمد آصف عطّاری مدنی
15ربیع الاوّل1443ھ
مطابق22اکتوبر2021ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع