30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکنِ شوریٰ مولاناحاجی جنیدعطاری مدنی
جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام کے لئے جہاں تعلیمی معیار پر زور دیا جاتاہے وہاں ان کی عملی و اخلاقی تربیت کا بھی زبردست نظام ہے۔ جو فزیکل ایکٹیوٹیز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ذرائع کی صورت میں بھی ہے۔ مزید یہ کہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی شرکت کی وجہ سے طلبۂ کرام میں اشاعتِ دین کی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں جن میں دن بدن نکھار پیدا ہوتا رہتا ہے اور اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔جو فارغُ التحصیل ہونے کے بعد عملی میدان میں زبردست معاون ثابت ہوتا ہے۔ اگر میں اپنی بات کروں تو نگاہِ مرشد امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے میں نے 2000ء میں جامعۃُ المدینہ فیصل آباد میں داخلہ لیا اور شروع سے ہی تحصیل سطح پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی سعادت بھی حاصل ہو ئی۔تعلیم اور دینی کاموں کی خدمت ساتھ ساتھ چلتی رہی۔2007ءمیں فارغ التحصیل ہونے کے بعد جامعۃُ المدینہ میں تدریسں پھر جامعۃُ المدینہ کی صوبائی سطح پر ذمّہ داری اور بعد میں المدینۃُ العلمیہ کی ذمّہ داری کے علاوہ مختلف اوقات میں مختلف شعبہ جات میں خدمتِ دین کی سعادمت ملتی رہی۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے مجھے اس پر استقامت اوراخلاص عطا فرمائے۔ اَلحمدُلِلّٰہ تعالیٰ جامعۃُ المدینہ کے قیام کو 25 سال ہوگئے ہیں اس موقع پر مجلس جامعاتُ المدینہ سلور جوبلی منانے کا اہتمام کررہی ہے اور اس مناسبت شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ جامعۃُ المدینہ سے متعلق خصوصی مجلہ بھی جاری کر رہا ہے جس میں علمِ دین اور جامعۃُ المدینہ سے متعلق متعدد مضامین شامل ہیں جو خاص وعام کے لئے معلومات کا ذخیرہ ہیں۔ میں جامعۃُ المدینہ کے ذمّہ دار کی حیثیت سے خصوصی شمارہ جاری کرنے پر المدینۃُ العلمیہ کا شکر گزار ہوں اور اس کیلئے کوشش کرنے والے تمام معاونین و محررین کیلئے دعا گو ہوں اللہ پاک اپنے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے ان کو بہترین جزا عطا فرمائے اور اپنی رضاسے نوازے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رکنِ شوریٰ حاجی برکت عطاری
میں جامعۃ ُالدینہ کے 25 سال مکمل ہونے پر شیخِ طریقت امیر ِ اہل ِسنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اور جامعۃُ المدینہ کی مجلس کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کے 25 سال علمِ دین کے راستے میں ایک زبر دست اور بہترین سفر پر مشتمل ہیں۔ امیِر اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خواہش تھی کہ دعوتِ اسلامی میں علما پیدا ہوں اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران بھی علما ہوں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ یہ امیرِ اہل ِسنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اخلاص کی برکت ہے کہ دعوتِ اسلامی کے اس شعبے کی شاخیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قائم ہوتی چلی گئیں ا ور اللہ کی رحمت سے ان میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے۔
جامعۃُ المدینہ کے فوائد و ثمرات اور اس کے اثرات روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں بلکہ بیرونِ ملک بھی کثیر عاشقانِ رسول فیضانِ جامعۃُ المدینہ سے مستفید ہوکر عالمِ دین بنے اور ان میں سے ایک تعداد دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ جامعۃُ المدینہ کے قیام سے قبل بھی اَلحمدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کے جامعات موجود تھے لیکن جامعۃُ المدینہ نے علمِ دین کے ساتھ ساتھ تربیت کا جو نظام اور ماحول فراہم کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یقیناً یہ اللہ پاک کا فضل و کرم،اس کے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا احسان اور میرے پیر و مرشد امیرِ اہلِ سنّت کا فیضان ہے۔
میں نے تقریباً 93 19یا 1994 ء میں کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لیا، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی بدولت اس وقت بھی مجھے علمِ دین حاصل کرنے کا شوق تھا لیکن کوئی راہنمائی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ میرا نصیب کہ میں درسِ نظامی نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع