دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری

اگرچہ میں نے باقاعدہ جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے کی سعادت نہیں پائی لیکن اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کی برکتیں مجھے بھی نصیب ہوئی ہیں، وہ اس طرح کہ میرے بیٹے محمد رضا عطاری مدنی نے جامعۃُ المدینہ سے درسِ نظامی کیاہے، تدریس کی اور مَاشَآءَ اللہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی مصروفِ عمل ہیں۔ اللہ پاک انہیں عالمِ باعمل بنائے اور ان سے دین کی خدمت لے۔ 2016ء میں ان کی شادی ہوئی تو میری بہو اس وقت درسِ نظامی کررہی تھیں، شادی کے بعد بھی انہوں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور فراغت حاصل کرکے ”مدنیہ“ بننے کی سعادت پائی۔ اَلحمدُلِلّٰہ میری دو بیٹیوں نے بھی جامعۃُ المدینہ گرلز سے درسِ نظامی مکمل کرکے ”مدنیہ“ بننے کا شرف حاصل کیا ہے، بڑی بیٹی نے کچھ عرصہ تدریس کی سعادت بھی حاصل کی۔ یوں میرے گھر میں جامعۃُ المدینہ سے درسِ نظامی کرنے والے 4 افراد موجود ہیں، گھر میں بھی آپس میں شرعی مسائل سیکھنے سکھانے اور درسِ نظامی کے مختلف اسباق کی تکرار کا سلسلہ رہتا ہے۔یقیناً یہ اللہ پاک کا فضل و کرم، فیضانِ امیرِ اہلِ سنّت اور جامعۃُ المدینہ کی برکت ہے۔ کراچی کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد ہے۔ حیدرآباد میں جب جامعۃُ المدینہ کی پہلی شاخ کھولی گئی تو ان دنوں ہمارے پاس اتنی تعداد میں اساتذۂ کرام نہیں ہوتے تھے۔ ابتدا میں ایک درجے کا آغاز ہوا اور ہمارے پاس 100 سے زائد داخلے ہوئے۔فضیل رضا عطاری مدنی جن کا آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا لیکن کراچی میں رہائش پذیر تھے، یہ حیدرآباد میں جامعۃُ المدینہ کے پہلے استاد صاحب بنے۔ اس پہلے درجے کے کئی طلبۂ کرام فارغُ التحصیل ہونے کے بعد آج اندرونِ سندھ کے کئی شہروں میں تدریس کی سعادت پارہے ہیں، مختلف مجالس کے رکن ہیں یا دیگر بڑی ذمّہ داریوں پر فائز ہیں اور اب ان کا شمار سینیئر اساتذۂ کرام میں ہوتا ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ آج اندرونِ سندھ کے تقریباً شہروں میں جامعۃُ المدینہ اپنی برکات لٹارہے ہیں جبکہ صرف حیدرآباد زون میں ہی بوائز اور گرلز کے 33 سے زائد جامعۃُ المدینہ موجود ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مجھے کئی سال بنگلہ دیش میں گزارنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔بنگلہ دیش میں عاشقانِ رسول کے تحت درسِ نظامی کا کوئی بہت بڑا سلسلہ نہیں تھا اور اس حوالے سے کمی محسوس کی جارہی تھی۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے بنگلہ دیش میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز کیا۔ اَلحمدُلِلّٰہ اس وقت بنگلہ دیش میں 18 جامعاتُ المدینہ موجود ہیں اور اب تک 3 یا 4 بیج فارغُ التحصیل (Pass Out) ہوچکے ہیں۔ مَاشَآءَ اللہ اب یہی فارغُ التحصیل مدنی اسلامی بھائی وہاں تدریس فرما رہے ہیں اور ان میں سے کئی دعوتِ اسلامی کی مختلف ذمّہ داریوں پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری

جامعۃُ المدینہ کی 25سالہ خدمات پر میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، مرکزی مجلسِ شوریٰ، جامعۃُ المدینہ کی مجلس، تمام اساتذہ و طلبہ اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ ان 25 سالوں میں جن جن عُلما نے سندِ فراغت حاصل کرکے اسلام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا،کررہے ہیں یا کریں گے، اللہ پاک انہیں دونوں جہاں کی برکتیں عطا فرمائے، اٰمین۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری

جامعۃُ المدینہ کی سلور جوبلی کے موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی طرف سے خصوصی شمارہ فیضانِ جامعۃُ المدینہ شائع کیا جارہا ہے۔ جامعۃُ المدینہ دعوتِ اسلامی کا ایک نہایت اہم شعبہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن