دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے جس پر میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سچی بات یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی اور جامعۃُ المدینہ کے ہم پر اتنے احسانات ہیں جن کا شکریہ ادا کر نا بہت مشکل ہے۔ اس ادارے نے مجھے، میرے اہلِ خانہ و اہلِ خاندان کو بہت نوازا ہے۔ دعوتِ اسلامی سے وابستگی سے قبل ہمارے پورے خاندان میں کوئی عالمِ دین نہیں تھا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ اب یہ صورتِ حال ہے کہ میرے 6 میں سے 5 بچے جامعۃُ المدینہ سے مستفیض ہوئے ہیں۔ مَاشَآءَ اللہ میرے 2 بیٹے جامعۃُ المدینہ سے فارغُ التحصیل مدنی ہیں جن میں سے ایک جامعۃُ المدینہ میں تدریس جبکہ دوسرا نظامت کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اللہ پاک کے کرم سے 2 بیٹیاں بھی مدنیہ بننے کے بعد جامعۃُ المدینہ میں تدریس اور دیگر تنظیمی کاموں میں سرگرمِ عمل ہیں جبکہ ایک بیٹی ابھی درسِ نظامی کررہی ہے۔ اسی طرح میرے بھائی بہنوں کے کئی بچے بھی جامعۃُ المدینہ کے فیوض و برکات سمیٹ رہےہیں۔الغرض میرے مرشد امیرِ اہلِ سنّت کا فیضان بذریعہ جامعۃُ المدینہ جن تک پہنچا ہے ان میں میرا اور میرے اہلِ خانہ و خاندان کا شمار بھی ہوتا ہے۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول نے مسلمانوں میں علمِ دین کے حصول کا انمول جذبہ بیدار کیا ہے۔میرا مشاہدہ ہے کہ جہاں بھی نیا جامعۃُ المدینہ کھلتاہے تو لوگ جوق در جوق اپنے بچوں بچیوں کے داخلے کیلئے آتے ہیں۔ ہمارے شہر اوکاڑہ میں بھی یہی معاملہ ہے کہ جامعۃُ المدینہ کی نئی شاخ کا آغاز ہوتے اور باقاعدہ کلاسز شروع ہونے سے پہلے ہی داخلے مکمل ہوجاتے ہیں۔ مجھےیاد نہیں پڑتاکہ اوکاڑہ میں ہم نے کبھی یہ اعلان کیا ہو کہ داخلے کھلے ہیں آکر داخلہ لے لیں، بلکہ داخلے کی تاریخ آتی ہے اور سیٹیں ختم ہوجاتی ہیں۔ ہمارے تنظیمی ریجن کے دیگر شہروں مثلاً پاک پتن شریف، فیصل آباد اور جڑانوالہ وغیرہ میں بھی یہی کیفیت ہے۔ اللہ پاک دنیا بھر میں جامعۃُ المدینہ کے فیوض و برکات کو مزید عام فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری

اللہ تبارک و تعالیٰ کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اس نازک دور میں اس نے ہمیں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی جیسی نعمتوں سے نوازا۔ اس کے علاوہ اللہ پاک نے ہمیں جامعۃُ المدینہ جیسی عظیم نعمت بھی عطا فرمائی جس کے ذریعے ہمارے بچّوں اور بچیوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم بھی اپنے بچّوں کو عالمِ دین بنائیں گے۔ اللہ پاک کے کرم سے میرے خاندان کے کئی بچّے بچیاں جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی کررہے ہیں جبکہ بعض فارغُ التحصیل ہوچکے ہیں، میرے اپنے بچے بھی جامعۃُ المدینہ میں پڑھ رہےہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک اس شعبے کو بہت ترقی عطا فرمائے۔ جامعۃُ المدینہ نے بہت کم وقت میں عظیم برکتیں لٹائی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اس شعبے کا فیضان جاری رہے گا۔ اِن شآءَ اللہ علمائے کرام تیار ہوتے رہیں گے اور علمِ دین عام ہوتا رہے گا۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، مرکزی مجلسِ شوریٰ، جامعۃُ المدینہ کی تمام مجالس، اساتذہ و طلبہ اور تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں خیر نصیب فرمائے، اٰمین۔ جنہیں اللہ پاک نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے ان سے میری درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو ضرور درسِ نظامی کروائیں، اِن شآءَ اللہ دونوں جہاں میں اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل اس شعبے کو نظرِ بد سے بچائے، دن پچیسوں، رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن