30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں جامعۃُ المدینہ کے 25 سال مکمل ہونے پر اس سے وابستہ تمام افراد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ پاک ان سب کی خدمات قبول فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے آخری نبی،محمدِ عربی، مکی مدنی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے: اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین میں سمجھ عطا فرماتا ہے۔(بخاری، 1/42، حدیث:71)
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی بے شمار برکتیں ہیں، بچہ ہو، جوان ہو یا بوڑھا،عورت ہو یا مرد،سب اس دینی ماحول کی برکتیں پارہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی نے جن شعبہ جات میں عظیم دینی خدمات انجام دی ہیں ان میں سے جامعۃُ المدینہ ایک نمایاں شعبہ ہے۔علمِ دین کی ترویج و اشاعت میں جامعۃُ المدینہ کی خدمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ہزارہا ہزار اسلامی بھائی بہنیں جامعۃُ المدینہ سے درسِ نظامی اور دیگر کئی کورسز کرنے کے بعد آج معاشرے میں مختلف انداز میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ایسے ایسے خاندان جو دین سے بہت دور تھے، دعوتِ اسلامی اور جامعۃُ المدینہ کی بدولت آج ان گھرانوں میں عالمِ دین بچے اور بچیاں موجود ہیں۔
اللہ پاک امیرِ اہلِ سنّت کو سلامت رکھے کہ اس پُرفِتَن دور میں آپ نے اس کام کا بیڑا اٹھایا۔
اللہ پاک ہمارے مفتیانِ کرام، اساتذۂ کرام اور مجالس کے ذمّہ داران کو بھی سلامت رکھے جو شب و روز تن دہی کے ساتھ اس شعبے کو آگے سے آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔
میں ان مُخَیَّر اسلامی بھائیوں کیلئے بھی دعاگو ہوں جو جامعۃُ المدینہ کے مالی معاملات میں تعاون کرتے ہیں۔ اللہ پاک ان سب کو شاد و آباد رکھے۔
جامعۃُ المدینہ کے ذریعے علمِ دین کا جو نور عام ہورہا ہے، اللہ پاک اس نور سے ان سب حضرات کی اور ہماری بھی قبروں کو روشن فرمائے، حشر میں بھی عافیت و سلامتی نصیب ہو اور جنّتُ الفردوس میں پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عطا ہوجائے۔ اللہ پاک اس شعبے کو خوب ترقی و عروج عطا فرمائے۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کے مطابق دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے والی تحریک ہے اور علمِ دین کو عام کرنا اس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے جامعۃُ المدینہ کا قیام عمل میں آیا اور اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کے قیام کو 25 برس ہوچکے ہیں۔ اللہ پاک اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کے علم کے سمندر سے فیضیاب ہوکر بے شمار علما دنیا بھر میں مختلف ممالک میں خدمتِ دین میں سرگرمِ عمل ہیں۔
اللہ پاک کے کرم سے میرے دو بچے بھی جامعۃُ المدینہ میں پڑھ رہے ہیں۔
جامعۃُ المدینہ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہاں طلبہ و طالبات کو علم کے ساتھ ساتھ عمل کے زیور سے بھی مزین کیاجاتاہے اور باعمل عُلما تیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اللہ کریم اس سلسلے کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے اور اے کاش! امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خواہش کے مطابق ہر گھر کا کم از کم ایک فرد عالمِ دین ضرور بن جائے۔
رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری
اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کو 25سال مکمل ہوئے اور اس سلور جوبلی کے موقع پر پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی طرف سے خصوصی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع