دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اصحابِ صُفّہ کا مقدس چبوترہ اس عظیمُ الشان سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ جامعۃُ الازہر قاہرہ مصر اور جامعۃُ القرویین فارس، مراکش بھی مساجد کے قریب واقع ہوئے۔ مسجد بھرو تحریک ”دعوتِ اسلامی“ اشاعتِ علمِ دین، احیائے سنّت اور نیکی کی دعوت کا عظیم کام کررہی ہے،جامعۃُ المدینہ بھی اس سلسلے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ پیر و مرشد امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نہ صرف خود عالمِ دین ہیں بلکہ علمِ دین سے ٹوٹ کر محبت کرنے والے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ آپ کا چلنا پھرنا، اٹھنا بیٹھنا اور سوچنا سب علم میں ڈوب کر ہوتا ہے تو بےجا نہ ہوگا۔ چونکہ جامعۃُ المدینہ اشاعتِ علم کا مرکز ہے اس لئے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس سے بھی بہت محبت فرماتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اجازت سے مدرسۃُ المدینہ کے قیام کے بعد ستمبر1994ء میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز جامع مسجد فاروقِ اعظم (گودھرا کالونی نیو کراچی) سے متصل مدرسۃُ المدینہ کی عمارت میں کیا۔ شروع میں کافی مشکلات پیش آئیں لیکن جیسے جیسے یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا اور افراد تیار ہوتے گئے تو جامعۃُ المدینہ ترقی کی منزلیں طے کرنے لگا۔ اس وقت جامعۃُ المدینہ کا نظام اور مختلف شعبہ جات دیکھ کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔ جامعۃُ المدینہ کے امتیازات میں سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی ایک زبردست نظام ہے، اساتذہ و طلبہ ایک مشن کے تحت علمِ دین سیکھنے سکھانے میں مصروفِ عمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے طلبہ کا شوقِ حصولِ علمِ دین دیدنی ہے۔ جامعۃُ المدینہ میں پہلا تخصص فی الفقہ 27شوال1423ھ مطابق یکم جنوری2003ء کو جامعۃُ المدینہ متصل جامع مسجد عثمانِ غنی، گلستانِ جوہر کراچی میں شروع ہوا، اس میں داخلہ لے کر مجھے جامعۃُ المدینہ کے خرمن علم سے خوشہ چینی کی سعادت نصیب ہوئی، وہ میری زندگی کے یادگار ایام ہیں، صبح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، پُرانی سبزی منڈی کراچی سے دارُالافتاء اہلِ سنّت متصل جامع مسجد کنزُ الایمان، بابری چوک حاضر ہوکر فتاویٰ نویسی سیکھتا، نمازِ ظہر جامع مسجد فیضانِ معراجُ النبی، نازپلازہ صدر میں پڑھاتا، وہاں سے جامعۃُ المدینہ گلستانِ جوہر جاتا، تخصص فِی الفقہ کے درجے میں شرکت کرتا، درجے کے اختتام پر واپس مسجد میں آکر بقیہ نمازیں پڑھاتا، بعدِ عشا فیضانِ مدینہ آتا، یہ تمام سفر عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہوتا تھا۔ اللہ پاک جامعۃُ المدینہ کو مزید ترقی عطا فرمائے، اس میں پڑھنے پڑھانے والوں، انتظامات کرنے والوں، تعاون کرنے والوں سب کو سلامت رکھے اور دونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے۔ نومبر2021ء میں دعوتِ اسلامی کے دو شعبوں جامعۃُ المدینہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی مشترکہ کاوش سے ”جامعۃُ المدینہ کا خاص نمبر“ منظرِ عام پر آرہا ہے، راقم اس کاوش پر دونوں شعبوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ خاص نمبر ایک تاریخی نمبر ہوگا۔

رکنِ شوریٰ مولانا عقیل عطاری مدنی

جامعۃُ المدینہ دعوتِ اسلامی کا نہایت اہم شعبہ اور دینی درسگاہ ہے۔ اس میں بالخصوص علمِ دین سکھایا جاتا ہے اور علمِ دین سیکھنے سکھانے کے بے شمار فضائل ہیں۔ اس کا ایک فائدہیہ ہے کہ علمِ دین سکھانا صدقۂ جاریہ ہے اور اس کا ثواب مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ مَاشَآءَ اللہ جامعۃُ المدینہ کے ذریعے علمِ دین کی خوب اشاعت ہورہی ہے جو اِن شآءَ اللہ اساتذۂ کرا م کے لئے صدقۂ جاریہ بنے گا۔ اللہ پاک جامعۃُ المدینہ کو خوب ترقیاں عطا فرمائے، ان میں پڑھانے والے اساتذۂ کرام اور پڑھنے والے طلبۂ کرام، ناظمین اور مجالس کے ذمّہ داران کو خوب برکتیں عطا فرمائے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن