30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نام نہیں ہے بلکہ اس ادارے کے اندر ایک پورا جہان آباد ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشگوار حیر ت ہوگی کہ جامعۃُ المدینہ کے تحت 16شعبہ جات قائم ہیں جو مختلف حوالوں سے طلبۂ کرام کی استعداد بڑھانے اور سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں۔اس مختصر تحریر میں ان تمام شعبہ جات کا احاطہ ممکن نہیں۔ مختصر یہ عرض کروں گاکہ جامعۃُ المدینہ دعوتِ اسلامی کا مغز ہے، جامعۃُ المدینہ جہالت کے اندھیروں میں روشنی کا مینار ہے، جامعۃُ المدینہ علم کی خوشبوؤں سے دنیا بھر کو مہکانے کا ذریعہ ہے، جامعۃُ المدینہ منبر و محراب کی آواز کو مزید مضبوط اور بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
اللہ تعالیٰ جل جلالہ کی بارگاہ اقدس میں دعا ہےکہ
اے خدا ایں جامعہ قائم بدار
فیض او جاری شود لیل و نہار
رکنِ شوریٰ ابوواصف محمد عارف عطاری (ہند)
جامعۃ المدینہ کے25 سال مکمل ہونے پر میں پیارے مرشد امیرِ اہلِ سنّت،جانشینِ امیرِ اہل سنّت، نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اللہ پاک کی کس قدر رحمت ہے کہ ہمیں امیرِ اہلِ سنّت جیسے پیرِ کامل اور ہادی و رہنما کا دامن ملا جنہوں نے امتِ محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے جن جن شعبہ جات کی ضرورت محسوس کی انھیں قائم فرمایا۔
امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے قائم کردہ شعبہ جات میں سے ایک عظیم شعبہ جامعۃُ المدینہ بھی ہے۔میرا یہ ماننا ہے کہ اگر معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کرناہے تو علمِ دین کو عام کرنا اور علمائے کرام کی کثیر تعداد تیار کرنا ضروری ہے کیونکہ درحقیقت علم والے ہی اللہ پاک سے ڈرتے ہیں۔ قراٰنِ کریم میں اللہ پاک کا ارشاد ہے:
اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ
ترجمۂ کنزالایمان : اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں۔(پ22،فاطر:28)
جو مسلمان اللہ پاک سے ڈرنے والا ہوگا وہ نہ تو کسی کا حق مارے گا اور نہ ہی کوئی غلط کام کرےگا۔
اللہ پاک کی رحمت سے ہند میں بھی جامعۃُ المدینہ کی بہاریں ہیں۔ 10شوّالُ المکرم1424ھ بمطابق12اگست 2003ء کو ہند کے شہر ممبئی میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ کنزُالایمان کے نام سے اولین جامعۃُ المدینہ کا اغاز ہوا تھا اور آج 2021ءمیں ہندمیں کل178جامعاتُ المدینہ علمِ دین عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ہمارا یہ ہدف ہے کہ اِن شآءَ اللہ 2026ء تک ہند میں جامعاتُ المدینہ کی کل تعداد کو 350 تک پہنچانا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس ہدف کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
ہند میں بھی جامعۃُ المدینہ کے تحت آن لائن درسِ نظامی اور دیگر کورسز کروانے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ جو لوگ باقاعدہ جامعہ نہیں جا سکتے وہ گھر بیٹھے آن لائن علمِ دین حاصل کرسکیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ دیگر اسلامی بھائیوں کے علاوہ اراکینِ ہند مشاورت اور ہندسطح کےذمہ داران بھی آن لائن علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔
جس طرح کیپٹن کے بغیر پانی کا جہاز اور پائلٹ کے بغیر ہوائی جہاز نہیں چل سکتا اسی طرح عالمِ دین سے راہنمائی حاصل کئے بغیر ایک مسلمان درست طریقے سے دین پر نہیں چل سکتا۔ جس کا کوئی راہنما نہ ہو وہ منزل تک نہیں پہنچ سکتا، اَلحمدُ لِلّٰہ علمائے کرام ہمارے راہنما ہیں، اِن شآءَ اللہ ان کی راہنمائی کی بدولت ہم گمراہی سے محفوظ رہیں گے۔
مجھ کو اے عطّاؔر سنی عالموں سے پیا رہے
اِن شآءَ اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی
تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر دور میں مسجد مسلمانوں کا مرکز رہی ہے اور جامعات و مدارس کا قیام عموماً مساجد سے متصل ہی ہوتا تھا۔ مسجدِ نبوی شریف سے متصل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع