دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

چیف ایڈیٹر کے قلم سے

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

چیف ایڈیٹر کے قلم سے

دعوتِ اسلامی کے ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو پانچواں سال مکمل ہونے کو ہے ۔ ہمارے آفس میں ایک مہینے میں اوسطاً دو شماروں پر کام جاری رہتا ہے ۔ایک شمارہ چھاپنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے حوالے کرتے ہیں تو دوسرا قابلِ اشاعت بنانے میں لگ جاتے ہیں۔ ماہناموں کی دنیا میں مختلف مواقع پر خاص نمبر بھی شائع ہوتے ہیں ، ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ ‘‘سے بھی کئی قسم کے خاص نمبر شائع کرنے کا قارئین کی طرف سے مطالبہ ہوتا رہتا ہے جسے کئی وجوہات کی بنا پر پورا کرنے سے ہم قاصر رہتے ہیں ،البتہ امامِ اہلِ سنّت اعلیٰ حضرت مولانا امام احمد رضاخان رحمۃُ اللہ علیہ کے 100 ویں عُرس کے موقع پر 1440ھ بمطابق 2018ء میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا 252صفحات پر مشتمل خاص نمبر ’’فیضانِ امامِ اہلِ سنّت“شائع کیا گیا،مختلف طبقات سےتعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے اس کاوش کو سراہا گیا ، الحمدللہ علیٰ ذٰلک ۔ اب ایک اور خاص نمبر ’’فیضانِ علم وعمل“کے نام سے آپ کے سامنے ہے، یہ نام ہماری درخواست پر شیخِ طریقت امیرِاہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عطا فرمایا ہے ۔ اس خاص نمبر کا پس منظر مختصر طور پر یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ کے قیام کو 25 سال پورے ہونے پر مرکزی مجلسِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ نمبر شائع کرنے کی منظوری دی۔ الحمد للہ یہ خاص نمبر تیار کرنے کی سعادت ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حصے میں آئی کہ عاشقانِ رسول کو یہ معلومات ایک جگہ جمع کرکے دےکہ*جامعات المدینہ کیسے قائم ہوئے ؟ *ان کی تعداد میں کیسے کیسے اضافہ ہوا اور اب کتنی تعداد ہے؟ *کتنے طلبہ و طالبات (الگ الگ ) زیرِ تعلیم ہیں؟ *داخلے کا معیار کیا ہے؟ *نظام تعلیم کیسا ہے؟ *جامعات المدینہ کا انتظام کون اور کس طرح سنبھالتا ہے؟ *معیارِ تعلیم کس درجے کا ہے؟ *کونسے فنون کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں؟ *کونسے جدید اندازِتعلیم اپنائے جاتے ہیں؟ *تربیت کا انداز کیا ہے ؟ *جامعۃ المدینہ میں پڑھانے والے اساتذہ کس معیار کے ہیں اور ان کا انتخاب کن مراحل سے ہوتاہے؟ *اس کی عمارتیں کون کون سی سہولتوں سے آراستہ ہیں؟ *بوائز اور گرلز کے الگ الگ دارالحدیث کتنے مقامات پر قائم ہیں؟ *اس کی برانچز دنیا کے کون کون سے ممالک میں ہیں؟ *جامعات المدینہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن