دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعاتُ المدینہ گرلز کی دعوتِ اسلامی کے لئے خدمات

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعاتُ المدینہ گرلز کی دعوتِ اسلامی کے لئے خدمات

بنتِ عثمان عطاریہ مدنیہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی علم دوستی اور اشاعتِ علمِ دین کی تڑپ کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ”جامعاتُ المدینہ گرلز“ کاقیام عمل میں لایا گیا۔ جامعاتُ المدینہ گرلزکے قیام کے بنیادی مقاصد میں اللہ پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا و خوشنودی اور امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی سوچ کے مطابق نیکی کی دعوت کو عام کرنا، اسلام و سنیت کی خدمت کرنا، نیز علم سیکھ کر اس پر عمل کرنے کی مدنی سوچ معلمات و طالبات میں منتقل کرنا ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ جامعاتُ المدینہ گرلز ان مقاصد کے لئے کوشاں ہے۔

مدنی مقصد کا حصول:

مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کے حصول کے لئے اور دین میں مضبوط معلمات اور مبلغات تیار کرنے لئے جامعاتُ المدینہ گرلز ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ درسِ نظامی (عالمہ کورس) اور فیضانِ شریعت کورس کی 2021ء تک کی فارغ التحصیل طالبات کی تعداد تقریباً12559ہے اور جولائی2021ء کی کارکردگی کے مطابق موجودہ طالبات و معلمات میں سے مبلغات کی تعداد 2626 کے قریب ہے جبکہ فارغُ التحصیل مبلغات کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ جات میں عالمات فراہم کرنا ہے:

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خواہش کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے شعبہ جات میں شامل اسلامی بہنیں تقریباً مدنیہ ہیں۔ کچھ شعبہ جات کی تفصیل حاضر ہے اس سے آپ خود اندازہ کر سکیں گے کہ بفیضانِ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جامعاتُ المدینہ گرلز کی دعوتِ اسلامی کے لئے کس قدر نمایاں خدمات ہیں۔

فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز):

فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ درسِ نظامی (عالمہ کورس) اور دیگر شارٹ کورسز کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے، اس کے ذیلی شعبہ مدرسۃُ المدینہ آن لائن گرلز میں بھی مدنیہ اسلامی بہنیں تدریس فرماتی ہیں لیکن بالخصوص جامعۃُ المدینہ آن لائن گرلز کا مکمل مدنی عملہ مدنیہ اسلامی بہنوں پر مشتمل ہے۔ یہ جامعاتُ المدینہ گرلز کی ایک نمایاں کوشش ہے اور اس کے ذریعے اسلامی بہنوں کے شعبہ جات میں اضافہ ہورہا ہے۔

دینی کام:

شعبہ دینی کام کے ذریعے جامعاتُ المدینہ گرلز کی معلمات و طالبات کو دینی کام کرنے کا جذبہ ملتا ہے، کثیر معلمات اور طالبات دینی کام کرتی ہیں جن کی ہر ماہ کارکردگی بھی تیار کی جاتی ہے۔ جولائی2021ء کی کارکردگی کے مطابق موجودہ معلمات و طالبات میں سے صرف دینی کام کی ذمّہ داران اسلامی بہنوں کی تعداد13ہزار884 کے قریب ہے۔

دیگر شعبہ جات میں شمولیت:

جامعاتُ المدینہ گرلز کی اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات مثلاً دارُ المدینہ، مدرسۃُ المدینہ بالغات، مدرسۃُ المدینہ گرلز، تعویذاتِ عطاریہ، مجلسِ اجارہ، مجلسِ مالیات وغیرہ میں شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اللہ پاک مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز سے وابستہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے مزید کوششیں کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن