30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تخصص فِی الفقہ:
مجلس جامعاتُ المدینہ کا ایک انقلابی قدم ”تخصص فِی الفقہ للبنات“ بھی ہے۔ پردے کی رعایت کے ساتھ مفتیانِ کرام کی سرپرستی میں جدید انداز میں تخصص فِی الفقہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
دنیاوی عُلوم:
جامعاتُ المدینہ گرلز نےترقّی کی ایک اورمنزل طے کرتے ہوئے دینی عُلوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ جس میں جامعاتُ المدینہ کی عمارت میں طالبات درسِ نظامی کے ساتھ F-A تک دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گی۔ ابتدائی طور پر ملک بھر کے منتخب اداروں میں کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔
مستقبل کے اَہداف:
مستقبل میں پروفیشنل خواتین کے لئے مختلف شارٹ کورسز اور درسِ نظامی بھی مجلس کے اہداف میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فاصلاتی نظامِ تعلیم کے ذریعے درسِ نظامی اور شارٹ کورسز پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ طالبات کے لئے مقیم جامعاتُ المدینہ بھی مجلس کے منصوبوں میں شامل ہے۔
جامعۃُ المدینہ گرلز سے کتنی اسلامی بہنوں نے فیض حاصل کیا یا کررہی ہیں؟ یہ جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا چارٹ ملاحظہ کیجئے:
جامعاتُ المدینہ گرلز (ملک و بیرونِ ملک)/زیرِ تعلیم طالبات/درسِ نظامی اور فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی طالبات
501/38834/12559
جامعۃُ المدینہ گرلز کی ہم نصابی سرگرمیاں
کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقّی اور اس کے طلبہ کے ذہنی اِرتقا کا اندازہ وہاں کی ہم نصابی سرگرمیوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ جہاں طلبہ کی کامیابی دَرسی کُتب پڑھنے اور اساتذہ کے لیکچرز سُننے سے وابستہ ہے وہیں ہم نصابی سرگرمیاں بھی اِس کا ایک اہم حصّہ ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور اَخلاقی نشوونَما ہوتی ہے۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کے لئے لازم و ملزوم ہیں، اس سے طلبہ میں ہمت و حوصلہ، محنت کرنے کی لگن اور معاشرے کی اچّھی راہنمائی کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ مگر یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں جائز ہوں اور انہیں ایسے انداز میں رائج کیا جائے جو شریعت کے مطابق ہو۔
ہم نصابی سر گرمیوں کے فوائد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع