30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گرلز بھی جامعۃُ المدینہ بوائز کا حصّہ تھا، ان کے معاملات کو بطورِ نگران، رکنِ شوریٰ مولانا ابو ماجد حاجی شاہد عطّاری مدنی دیکھتے رہے۔ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری کے رکنِ شوریٰ بننے کے بعد مجلس جامعاتُ المدینہ کی ذمّہ داری ان کے سپرد کی گئی۔ کچھ عرصہ بعد جامعاتُ المدینہ گرلز کی الگ سے مجلس قائم کی گئی۔ مولانا اسد رضا عطّاری مدنی نگرانِ مجلس بنے اور شوریٰ میں اس کی ذمّہ داری مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری کے پاس آگئی۔ اس کے بعد مولانا حاجی جنید رضا عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس اور پھر نگرانِ مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز مقرر ہوئے۔
فی الوقت مولانا اسد رضا عطاری مدنی اور مولانا جنید رضا عطاری مدنی بھی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ہیں۔
جامعاتُ المدینہ گرلز کی ترقّی کی رفتار اس وقت مزید تیز ہوگئی، جب نگرانِ مجلس مولانا جنید رضا مدنی نے اسلامی بہنوں پر مشتمل پاک مشاورت بنائی اور جامعاتُ المدینہ گرلز کے تدریسی اور انتظامی امور کو اسلامی بہنوں کے سپرد کر دیا گیا۔ جامعاتُ المدینہ گرلز کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی مجلس اب بھی موجود ہے جو پالیسی ساز ادارے کی طرح کام کرتی ہے اور اسلامی بہنوں کی آراء اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب اور دیگر اُمور کو فائنل کرتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نئے جامعاتُ المدینہ گرلز کے لئے مقام کا تعیّن، اس کی تعمیرات کے معاملات دیکھنا، آؤٹ ڈور کے انتظامی معاملات، جامعاتُ المدینہ کو خود کفیل کرنا، مقامی مجالس بنا نا، ان سے مشاورت کرنا بھی اسلامی بھائیوں کی مجلس کے سپرد ہے۔
مختلف شعبہ جات کا قیام:
جامعۃُ المدینہ گرلز کے امتحانی نظام کو دیکھنے کے لئے شعبۃُ الامتحان کا قیام2010ءمیں ہوا۔ اب ترقّی کرتے کرتے یہ شعبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک (Overseas) کے جامعاتُ المدینہ گرلز کی طالبات کا بھی امتحان لیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس شعبے کے تحت فیضانِ شریعت کورس اور دیگر کورسز کے نتائج اور اَسنا د بھی جاری کئے جاتے ہیں۔
تعلیمی اُمور:
اس پر الگ سے مضمون شامل کیا گیا ہے، اس کی تفصیل صفحہ208 پر ملاحظہ فرمائیے۔
کورسز مجلس:
وہ خواتین جو دینی علم سیکھنے کا ذوق رکھتی ہیں لیکن ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ باقاعدہ درسِ نظامی کے لئےپانچ سال تک روزانہ پانچ گھنٹے دے سکیں،ان کے ذوقِ علم کی تسکین کے لئے مجلس کے زیرِ اہتمام مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔ ان میں فیضانِ شریعت کورس اسلامی بہنوں میں بہت مقبول ہے۔ یہ کورس پانچ لیولز پر مشتمل ہے،ہر لیول پانچ ماہ پر مشتمل ہے۔ اگر کسی کے پاس وقت کم ہو تو فقط ایک لیول بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس میں تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک، حدیث شریف، عقائد اور فرض علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ بعض اداروں میں Power Pointکے ذریعے یہ کورس کروایا جارہا ہے۔ وہ خواتین جو دین کی بنیادی باتیں سیکھنا چاہتی ہیں تو ا ن کی آسانی کے پیشِ نظر ”فیضانِ قراٰن و سنّت کورس“ شروع کیا گیا ہے جس میں سارا سال داخلے جاری رہتے ہیں۔ قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ، ترجمہ و تفسیر اور دیگر اہم مسائل سکھائے جاتے ہیں۔چھوٹی بچیوں کو قراٰنِ پاک سکھانے کے لئے ظہر کے بعد ”فیضانِ تجوید و نَماز کورس“ شروع کیا گیا ہے جس میں قراٰنِ پاک کے ساتھ ساتھ اَذکارِ نماز، مسنون دعائیں یاد کروائی جاتیں اور نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔ گرمیوں کی تعطیلات میں اسکول و کالجز سے وابستہ طالبات کے لئے خصوصی کورس ”فیضانِ علم“ کے نام سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو پاور پوائنٹ کےذریعے کروایا جاتا ہے اور طالبات کے عقائد و اعمال کی اصلاح کی کوشش کی جاتی ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ علیٰ اِحْسَانِہٖ اگست 2021ء تک 3ہزار149 طالبات ان کورسز سے مستفید ہو چکی ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع