دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
المدینہ بوائز اور ایک جامعۃُ المدینہ گرلز ضرور قائم ہو۔ اس وقت دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق 1800سے زائد ڈویژن ہیں، اللہ چاہے گا تو وہ د ن بھی آئے گا جب یہ خواہش پوری ہوجائے گی۔ اسی طرح مدرسۃُ المدینہ کے تعلق سے بھی خواہش ہے کہ ہر تنظیمی علاقے میں ایک مدرسۃُ المدینہ بوائز اور ایک مدرسۃُ المدینہ گرلز ہونا چاہئے، اس وقت پاکستان میں تنظیمی ترکیب کے مطابق 6 ہزار سے زائد علاقے موجود ہیں۔ اللہ کریم اس خواہش کو بھی پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ میری تمنا ہے کہ مجھے اس وقت تک موت نہ آئے جب تک میرے کان یہ نہ سُن لیں کہ ہمارے جامعاتُ المدینہ میں1کروڑ12 لاکھ طلبہ و طالبات علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں وہ دن دکھائے۔ کاش! دُور دنیا کا مِرے دَم سے اندھیرا ہوجائے ہر جگہ میرے چمکنے سے اُجالا ہوجائے اَلحمدُلِلّٰہ! جامعاتُ المدینہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی بہت معاون ہیں۔ جامعاتُ المدینہ سے فارغ ہونے والے کئی مدنی اسلامی بھائی دینی کاموں میں خوب فَعّال (Active) ہیں۔ میرے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی یہ خواہش ہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ سے لے کر ذیلی حلقے تک اہم ترین ذمّہ داریوں پر مدنی اسلامی بھائی فائز ہوں تاکہ ہمارا ہر کام عین شریعت و سنّت کے مطابق ہو اور ہم اللہ پاک کو راضی کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ مرکزی مجلسِ شوریٰ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اس خواہش کو پورا کرنے میں بھی کوشاں ہے۔ ماضی میں مرحوم مفتی محمد فاروق عطاری صاحب مرکزی مجلسِ شوریٰ میں ہماری راہنمائی کرتے تھے جبکہ اس وقت بھی کئی مدنی اسلامی بھائی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا حصہ ہیں۔ ہم نے باقاعدہ اس بات کے لئے کوشش کی ہے کہ دینی کاموں میں فَعّال مدنی اسلامی بھائیوں کو تنظیمی ذمّہ داریاں دی جائیں اور جو پہلے سے ذمہ داریوں پر فائز ہیں انہیں آگے لایا جائے، مثلاً کوئی مدنی اسلامی بھائی ڈویژن نگران ہیں تو انہیں کابینہ نگران بنایا جائے۔ اِن شآءَ اللہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مدنی اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی نمایاں ذمّہ داریوں پر نظر آئیں گے۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ بننے کے بعد ابتدائی سالوں میں ہمیں جامعاتُ المدینہ کا نظام چلانے میں آزمائش کا سامنا تھا کہ تنخواہیں وغیرہ اتنے سارے اخراجات کے لئے چندہ کہاں سے آئے گا؟ نئے جامعات کے لئے عمارات وغیرہ کیسے تعمیر ہوں گی؟ لیکن وقت نے ثابت کیا کہ میرے شیخِ طریقت کا فیصلہ بالکل دُرست اور دور اندیشی پر مبنی تھا۔ اللہ پاک کے کرم سے عمارات بھی بنتی چلی گئیں، مزید بھی بن رہی ہیں، مدنی عطیات میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا چلا گیا۔ جامعاتُ المدینہ و مدارسُ المدینہ کے طلبۂ کرام دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی خوب مُعاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مَاشَآءَ اللہ! طلبۂ کرام کی ایک تعداد مسجد درس دیتی، چوک درس کی بہاریں لٹاتی، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی رونقیں بڑھاتی اور مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے بلکہ بعض طلبہ تو 12 ماہ کے مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔ جامعاتُ المدینہ کے اخراجات کے لئے خود کفالت کا نظام بھی بہتر ہوتا جارہا ہے۔ اللہ کریم دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بالخصوص جامعاتُ المدینہ کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے اور اس میں علمِ دین پڑھنے پڑھانے والے اساتذہ و طلبہ کے طفیل ہم سب کی بے حساب مغفرت فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن