30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃ المدینہ گرلز کا جائزہ
بنتِ فیض عطاریہ مدنیہ
نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق اپنی ضرورت کے مسائل کا علم سیکھنا جس طرح مَردوں کے لئے لازم ہے اسی طرح عورتوں پر بھی لازم ہے کہ وہ بھی ضروری مسائل کو سیکھیں اور طلبِ علم کی برکتیں پائیں۔ تعلیم و تعلّم کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے جہاں اسلامی بھائیوں کے لئے جامعۃُ المدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا وہیں جامعۃُ المدینہ گرلز کا آغاز بھی 1999ء میں کیا گیا۔مرحوم نگرانِ شوریٰ اور مشہور نعت خواں حاجی مشتاق عطّاری رحمۃُ اللہ علیہ (جو اس وقت کراچی کے نگران تھے اور اس وقت مرکزی مجلسِ شوریٰ کا قیام نہیں ہوا تھا، ان) سے مشاورت ہوئی تو پہلے جامعۃُ المدینہ گرلز کے لئے کراچی کے علاقے گرومندر (بابری چوک) کا انتخاب کیا گیا کہ شہر کا نسبتاً درمیانی علاقہ ہونا چاہئے تاکہ اسلامی بہنوں کو سفر کی سہولت ہو۔ علمِ دین کے لئے اسلامی بہنوں کے والہانہ شوق کا یہ عالَم تھا کہ افتتاح کے ایک ہی اعلان کے ساتھ کم و بیش سو سے زائد داخلے آگئے اور دو درجات بنائے گئے اور دو معلّمات بنتِ عبدالقادر، بنتِ رانا عبدالقدیر نے اپنی کوششوں سے اس سفر کا آغاز کیا۔
اَلحمدُلِلّٰہ! اس آغاز کے بعد جامعۃُ المدینہ گرلز نے ترقّی کا سفر اس تیزی سے طے کیا کہ کراچی کے بعد جس شہر میں بھی جامعۃُ المدینہ گرلز کی برانچ کا افتتاح کیا گیا وہاں افتتاح کے اعلان کے بعد بکثرت داخلے آئے۔ حیدرآباد شہر میں قائم فیضانِ مدینہ میں آغاز کیا گیا جہاں ابتدا میں داخلوں کی کثرت کے سبب 9درجات کی ترکیب بنی اور 9معلّمات پر مشتمل عملہ رکھا گیا۔ اسی طرح لاہور میں بھی کچھ عرصے میں جامعۃُ المدینہ گرلز کی کئی برانچز کا قیام ہوا۔
پہلے سال طالبات نے تنظیمُ المدارس کے بورڈ کے تحت امتحانات میں شرکت کی اور پاکستان بھر میں نمایاں پوزیشنز اور بہترین نتائج حاصل کئے۔ اس پُرمسرّت موقع پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جس سے آنے والے سالوں میں مزید بہتر نتائج سامنے آئے۔ وقتاًفوقتاً عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اُمِّ میلاد عطّاریہ نیز صاحبزادیِ عطّار نے بھی اپنی بابرکت صحبتوں سے اسلامی بہنوں کو نوازا۔ آج انہی مبارک صحبتوں کی برکت سے جامعۃُ المدینہ گرلز کی طالبات، معلّمات اور دیگر ذمّہ داران اسلامی بہنوں میں دعوتِ اسلامی کا دینی رنگ جھلکتا ہے۔
1999ء سے شروع ہونے والا جامعۃ المدینہ گرلز کا یہ سفر اَلحمدُ لِلّٰہ تاحال جاری ہے اور روز بہ روز ترقّی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ملک و بیرونِ ملک تقریباً38834 طالبات جامعۃُ المدینہ گرلز میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ 1999ء سے لے کر اب تک مجموعی طور پر تقریباً12559طالبات درسِ نظامی (عالمہ کورس)/ فیضانِ شریعت کورس مکمّل کرچکی ہیں۔
تنظیمی ڈھانچہ:
ابتدا میں معاملات کی دیکھ بھال کے حوالے سے جامعۃُ المدینہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع