دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

معاشرے میں پائی جانے والی بُرائیوں سے بچانا:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
و مَعاشی وغیرہ طرح طرح کی پریشانیوں کا شکار ہے،کہیں نیکی کی دعوت کے ترک کے سبب تو یہ حال نہیں؟ آپ خود پرہیزگار اور نیکو کار ہی سہی مگر دوسروں کو نیکی کی دعوت نہیں دیتے اور باوُجُودِ قدرت گناہوں سے نہیں روکتے، عام مسلمانوں بلکہ اپنے گھر والوں کو بُرائیوں میں مبتلا دیکھ کر جی میں کڑھتے تک نہیں تو اِس حدیثِ مبارَکہ کو بار بار پڑھئے، سنئے اور خود کو عذابِ الٰہی سے ڈرا کر نیکی کی دعوت پر کمر بستہ ہو جایئے چُنانچِہ اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: اللہ پاک نے حضرتِ جبرئیل ( علیہ السلام ) کو حکم فرمایا: فُلاں شہر کو اُس کے رہنے والوں سمیت زَیر و زَبر کر دو، حضرت جبرئیل ( علیہ السلام ) نے عرض کی: اے ربّ! ان لوگوں میں تیرا ایک فُلاں نیک بندہ بھی ہے جس نے پلک جھپکنے کی مقدار بھی تیری نافرمانی نہیں کی۔ اللہ پاک نے فرمایا: اَقْلِبْہَا عَلَیْہِمْ فَاِنَّ وَجْہَہٗ لَمْ یَتَمَعَّرْ فِیَّ سَاعَۃً قَطُّ یعنی شہر ان پر اُلٹ دو کیونکہ اس کا چہرہ میری نافرمانیاں دیکھ کر کبھی متغیر (یعنی تبدیل) نہیں ہوا۔(شعب الایمان،6/97، حدیث:7595) نیکی کی دعوت کی اسی ضرورت کے پیشِ نظر جامعاتُ المدینہ گرلز کی معلمات و طالبات بھی عورتوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں نظر آتی ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ہر منگل کو اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوتا ہے، جولائی2021ء کے مطابق اس میں شرکت کرنے والی طالبات و اسٹاف کی تعداد 3497 ہے۔ اس کےعلاوہ جامعاتُ المدینہ گرلز کی معلمات (ٹیچرز) و طالبات کو عورتوں میں درس و بیان، انفرادی طور پر نیکی کی دعوت کے لئے ان سے بالمشافہ ملاقات یا کال، میسج یا اسٹیٹس وغیرہ کے ذریعے بھی عورتوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا انہیں ذہن دیا جاتا ہے اور وہ اس کے لئے عملی کوشش بھی کرتی ہیں۔

معاشرے میں پائی جانے والی بُرائیوں سے بچانا:

جامعاتُ المدینہ گرلز میں طالبات کو معاشرے میں موجود بُرائیوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا نہ صرف ذہن دیا جاتا ہے بلکہ بُرائی سے بچنے اور اچھے کاموں پر عمل کرنے کے طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ ان کے عمل میں پختگی آئے۔ اس پُرفِتَن دور میں سوشل میڈیا نے جو تباہی مچا رکھی ہے اس سے ہر ایک باخبر ہے۔ مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز اپنی طالبات کو اس سے بچنے کا ذہن دیتی ہے جس کی برکت سے طالبات کی ایک تعداد سوشل میڈیا استعمال کرنے سے محفوظ بھی رہتی ہے اور جن معلمات و طالبات کے لئے واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے انہیں اس کا دُرست استعمال کرنا بھی سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ گناہوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔ موجودہ دور میں بُرائی پھیلنے کی ایک بڑی وجہ بے پردگی و بےحیائی بھی ہے چنانچہ جامعاتُ المدینہ گرلز کی معلمات و طالبات کو پردے سے آراستہ ہونے اور حیا کا دامن تھامنے کی بھرپور ترغیب دلائی جاتی ہے۔ جس کی برکت سے وہ طالبات جو پہلے بے پردہ گھومتی پھرتیں، غیرمحرموں کے سامنے بےپردہ آتیں اور ناجائز فیشن کرتی تھیں آج نہ صرف باپردہ اور باشرع بن چکی ہیں بلکہ ان کے اَخلاق و کردار کو دیکھ کر دیگر اسلامی بہنیں بھی باحیا اور باپردہ رہنے کی پاکیزہ سوچ سے روشن و منوّر ہو رہی ہیں۔ الغرض! مجلسِ جامعاتُ المدینہ گرلز خود طالبات کو علم و عمل سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کی اصلاح میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیتی ہے تاکہ معاشرے کی اصلا ح کا زیادہ سے زیادہ سامان ہوسکے۔

مختلف شعبہ جات کےذریعے اصلاحِ معاشرہ:

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےاس شعبے جامعۃالمدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی مدنیہ اسلامی بہنیں شرعی حدود میں رہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے کئی شعبہ جات کے ذریعے بھی اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہیں، مثلاً جامعۃُ المدینہ گرلز آن لائن، دارُالمدینہ، مدرسۃُ المدینہ بالغات، مدرسۃُ المدینہ گرلز، تعویذاتِ عطاریہ، مجلسِ اجارہ، مجلسِ مالیات وغیرہ۔ آپ بھی اپنے گھر کی بہن بیٹی وغیرہ کو جامعۃُ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوائیے۔ میرے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں: ہر مسلمان کو چاہئے کہ کم اَز کم اپنے ایک بیٹے اور بیٹی کو عالم و عالمہ بنائے۔ اللہ پاک مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز کو نیک مقاصد میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النبی الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن