دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعۃ المدینہ گرلز کا اصلاحِ معاشرہ میں کردار

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعۃ المدینہ گرلز کا اصلاحِ معاشرہ میں کردار

کنیزعطار مدنیہ اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث معاشرے میں بسنے والے لوگوں کے اَخلاق و کردار اور عقائد و اعمال میں جو بگاڑ پیدا ہوتا جا رہا ہے اس سے ہر ایک واقف ہے اور اس کا اعتراف بھی کرتا ہے لیکن اصلاحِ معاشرہ کے لئے میدانِ عمل میں بہت کم لوگ کوشاں نظر آتے ہیں ایسے میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اصلاحِ معاشرہ کے لئے میدانِ عمل میں آئے اور تھوڑے ہی عرصے میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی انتھک محنتوں اور کوششوں سے جہاں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوگیا وہیں دعوتِ اسلامی میں مختلف شعبہ جات معرضِ وُجود میں آئے جو اس وقت آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ اُصولوں کے مطابق نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہیں، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلسِ جامعاتُ المدینہ گرلز کا قیام بھی ہے، جس کا مقصد اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانا، بلکہ انہیں علم و عمل سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعےدین سے دور معاشرے کی دیگر عورتوں میں بھی دین کی اور نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے۔ اس وقت مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز اصلاحِ معاشرہ میں جو اہم کردار ادا کررہی ہے اس کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:

گھر والوں میں عمل کی بہار:

اگر فرد کی اصلاح ہوجائے تو معاشرے کی اصلاح ممکن ہوسکتی ہے، اس بات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز طالبات کی علمی و عملی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اصلاحِ معاشرہ کی بھی ترغیب دلاتی ہے۔ وقتاً فوقتاً طالبات دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں حصہ لیتی ہیں جس سے ان کے عمل میں پختگی آتی ہے۔ طالبات کی تعلیم و تربیت، اَخلاق و کردار دیکھ کر گھر والوں کی اصلاح کا سامان بھی ہوتا ہے۔ اس طرح کی متعدد مدنی بہاریں سننے کو ملتی ہیں کہ طالبہ کے اَخلاق و کردار سے متأثر ہو کر گھر والے نَمازوں کے پابند اور سنّتوں کے عامل بن گئے، فلمیں ڈرامے دیکھنے سننے سے انہوں نے توبہ کرلی، کئی بےپردہ پردے دار بن گئیں، گھر میں جہاں پہلے ٹی وی پرگناہوں بھرے چینلز چلتے تھے وہیں اب مدنی چینل اپنی بہاریں لٹانے لگا۔ نیز گھر کے کئی افراد دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ لینے لگے۔

نیکی کی دعوت:

اصلاحِ معاشرہ کا سب سے بہترین ذریعہ نیکی کی دعوت عام کرنا ہے۔ اگر اِسے یکسر چھوڑ دیا جائے تو معاشرے کو تباہی سے نہیں بچایا جا سکتا۔میرےشیخِ طریقت امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنی کتاب”نیکی کی دعوت“ جلد1کے صفحہ464 پر لکھتے ہیں: فِی زمانہ مسلمانوں کی ایک بھاری تعداد روحانی و جسمانی اور سماجی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن