30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابتدا میں چونکہ مشاہرہ (Salary) کم تھا، والد صاحب سے وعدہ لیا کہ آپ کسی کو میرے مشاہرے کے بارے میں نہیں بتائیں گے تاکہ مجھے کوئی باتیں نہ سنائے۔ وقت گزرتا رہا اور تادمِ تحریر مولانا اسد مدنی جامعۃُ المدینہ گوجرانوالہ میں تقریباً 6سال سے استاذُ الحدیث کے منصب پر فائز ہیں اور ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی اور امیرِ دعوتِ اسلامی کے مشکور نظر آتے ہیں، جن کی برکت سے یہ اعزاز ملا ہے۔
کہاں سے کہاں پہنچ گئے:
مولانا اعجاز حسین مدنی کا تعلّق جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ اَدُّو سے ہے۔ 1994ءمیں میٹرک کے بعد بڑے بھائی کے ساتھ کوٹ اَدُّو میں انٹرنیشنل کمپنی میں جاب شروع کر دی اور تقریباً 4سال کام کرتے رہے۔ رمضانُ المبار ک کے مہینے میں انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ کوئٹہ جا کر عید منانے کا پلان بنایا۔ بڑے بھائی نے اعتکاف کی دعوت دی، انہوں نے قبول کر لی اور دیوان والی مسجد کوٹ ادو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔ نیک لوگوں کی صحبت نے رنگ چڑھا دیا اور ہر وقت پینٹ شرٹ میں رہنے والے نوجوان کو علمِ دین کا شیدائی بنا دیا اور بجائے کوئٹہ جانے کے درسِ نظامی میں داخلہ کے لئے کراچی پہنچ گئے۔ جامعۃُ المدینہ گلستانِ جوہر میں داخلہ لیا۔ 2003ء میں درسِ نظامی مکمّل ہوا تو تدریس کے لئے ملتان چلے گئے۔ اسی دوران 2013ءمیں تدریس کے لئے نیپال جانے کا شرف بھی ملا۔ تادمِ تحریر جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ ملتان میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
محترم قارئین! آپ نے جامعۃُ المدینہ کے چند منتخب اساتذہ کے حالاتِ زندگی ملاحظہ فرمائے۔ اس میں بالخُصوص طلبہ کے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے اور بالعُموم سب کے لئے راہنمائی موجود ہے کہ ہم سب کی ترجیح دین اور دینی اُمور ہونے چاہئیں۔
یاد رکھئے! جو رزق ہمارے مقدّر میں ہے وہ ہمیں ہی ملے گا۔علمِ دین سے ہمارا مقصد دنیاوی مال و دولت کاحُصول نہیں ہونا چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں علمِ نافع اور عملِ صالح کی دولت عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کا دینی کام اخلاص کے ساتھ کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع