دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

سیلز مین، مفتی بن گئے:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
کے حالاتِ زندگی مختصراً درج کئے جارہے ہیں۔

سیلز مین، مفتی بن گئے:

مفتیِ دعوتِ اسلامی، مفتی محمد ہاشم عطّاری صاحب کا نام مشہور و معروف ہے۔ ان کی ہمت اور جہدِ مسلسل کی داستان سے بڑا حوصلہ ملتا ہے۔ نوجوانی میں گھریلو ذمّہ داریوں کا بوجھ آن پڑا، میٹرک کے بعد Pre Engineering کے لئے مقامی کالج میں داخلہ لیا۔اسی دوران حُصولِ رزقِ حلال کی کوشش میں کبھی کسی فیکٹر ی میں کام کیا تو کبھی کپڑے کی دکان پر ملازمَت کی اور کبھی سیلزمین رہے۔ مدرّس کورس کرنے کے لئے کراچی پہنچے اور پھر قسمت نے یاوری کی اور رات کے اوقات میں درسِ نظامی کا آغاز کیا۔ محنت کی عادت اور ذہانت کے سبب جلد ہی اساتذہ کے منظورِ نظر بنے۔ ابھی پڑھتے ہوئے ایک سال ہی گزرا تھا کہ دن کے اوقات میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی میں پڑھانے لگے، تاہم رات کو درسِ نظامی کی تعلیم جاری رہی۔ تکمیلِ درسِ نظامی کے بعد دارُالافتاء اہلِ سنّت میں مفتیانِ کرام کی سرپرستی میں فتویٰ نویسی کا آغاز فرمایا اور ترقّی کی منزلیں طے کرتے ہوئے تادمِ تحریر مصدق کے منصب پر فائز ہیں۔ کچھ عرصے کے بعد کراچی سے راولپنڈی تشریف لے گئے، وہاں عاشقانِ علومِ نبویہ کو علمِ دین کے جام پلائے اور پھر وہاں سے لاہور جلوہ گری ہوئی۔ یوں23 سال سے تدریسی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ 2007ء سے دورۂ حدیث شریف اور 2009ء سے تخصص فِی الفقہ کی تدریس شروع کی اور تا حال دارُالافتاء اہلِ سنّت میں فتویٰ نویسی کے ساتھ ساتھ ان درجات میں تدریسی خدمات بھی جاری ہیں۔ ترمذی شریف کی شرح لکھ رہے ہیں جس کی چار جلدیں شائع ہوکر منظرِ عام پر آچکی ہیں، اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر کچھ کتابیں بھی لکھ چکے ہیں اور دیگر اہم موضوعات پر تالیفات کا سلسلہ جاری ہے۔

عیسائی پادری مبلغِ اسلام بن گیا:

برطانیہ کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہونے والے ایک لڑکے نے اسکول کی تعلیم کے بعد لندن کے ایک میوزک کالج میں پیشہ ور موسیقار بننے کی تعلیم حاصل کی۔ 1971 اور 1972 میں ماں باپ کی وفات کے بعد پہلے برطانیہ اور پھر تنزانیہ میں 10 سال تک عیسائیت کی تبلیغ کی تربیت حاصل کی، اس کے بعد کئی سال تک تنزانیہ میں عیسائی پادری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جہاں سے 1987 ء میں برطانیہ واپس آگئے۔ برطانیہ میں بھی پادری کی حیثیت سے کام کرنے کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ اللہ پاک نے ان کے دل میں اسلام کی مَحبّت ڈالی اور رَفتہ رفتہ اسلام کی طرف مائل ہوتے چلے گئے۔ آخر کار 15 جون 2008ء کو انہوں نے قبولِ اسلام کی سعادت پائی، نور محمد اسلامی نام رکھا گیا اور اس کے اگلے ہی دن شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں داخل ہوگئے۔ مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے فیضانِ مدینہ بریڈ فورڈ U.K میں 40 دن کے تربیتی کورس میں حصّہ لیا۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی بدولت مزید علمِ دین سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ اگست 2011 ء میں بریڈ فورڈ میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز ہونے پر درسِ نظامی میں داخلہ لے لیا جہاں سے اکتوبر 2017ء میں سابقہ عیسائی پادری 73 سال کی عمر میں نور محمد عطّاری مدنی بن گئے۔ درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد سے برطانوی شہر راچڈیل میں موجود فیضانِ مدینہ میں شعبہ نیو مسلم سینٹر میں خدمات انجام دے رہیں جہاں نو مسلم اسلامی بھائیوں کو بنیادی اسلامی معلومات سکھائی جاتی ہیں۔ 2012ء سے برطانیہ کی ایک جیل میں واقع جائے نماز میں امامت اور خطابت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

”مدرسۃُ المدینہ“ سے ”دارُالافتاء اہلِ سنّت “ تک کا سفر:

مولانا عرفان صاحب (فیصل آباد) کا تعلّق بنیادی طور پر تاندلیانوالہ (صوبہ پنجاب،پاکستان) سے ہے۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن