دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

چراغ سے چراغ جلتا رہا

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

چراغ سے چراغ جلتا رہا

مولانا محمد عطاء النبی حسینی مصباحی (مدرس جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار نیپال گنج، نیپال) ”جامعۃُ المدینہ“ کا قیام عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کے زیرِ سایہ ستمبر1994ء بمطابق ربیع الاول 1415ھ میں ہوا اور بتدریج ترقّی کے زینے چڑھتے ہوئے ملک و بیرونِ ملک میں علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہے، اس کی روشنی سے معاشرے میں اچّھائیوں کی بہاریں آرہی ہیں اور بُرائیاں سسکیاں لیتی ہوئی دَم توڑنے لگی ہیں۔ جامعاتُ المدینہ کے فیضان سے جہاں عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی ایک تعداد عُلوم و فُنون اور تربیت و ادب کی دولت پا کر دین کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں جہالت، بدعملی اور بد عقیدگی کا اندھیرا دور ہورہا ہے۔ اس مضمون میں جامعاتُ المدینہ کی برکت سے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کی چند جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں جن کے پڑھنے سے معاشرے میں جامعاتُ المدینہ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلومات کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔

دو بہنیں عالمہ بن گئیں:

جامعاتُ المدینہ کی پُرنور فضاؤں میں جہاں طالبِ علم خود علم وعمل کی خوشبوؤں سے معطّر و معنبر ہوتا ہے وہیں خاندان میں بھی مدنی انقلاب برپا ہوجاتا ہے، چنانچہ مولانا ازہار عطّاری مدنی (مدرّس جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی، گلستانِ جوہر، کراچی) کا بیان ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجھے دعوتِ اسلامی کا پیارا ماحول میسّر آیا۔ میں نے سِن 2000ء میں جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کر اچی میں درجۂ اولیٰ میں داخلہ لیا اور سِن2007ء میں فارغُ التحصیل ہوا، جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے سے جہاں میرے اندر تبدیلیاں آئیں وہیں میرے خاندان والے بھی علم و عمل کی کرنوں سے روشن ومنوّر ہونے لگے، اللہ کے فضل سے میری دو بہنوں نے پورا درسِ نظامی کیا اور اس وقت جامعاتُ المدینہ گرلز میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں، مجھے جامعۃُ المدینہ میں علم وعمل کے پھولوں سے مہکتا ہوا دیکھ کر میرے خاندان کے کئی افراد نے بھی اپنے بچّوں کو درسِ نظامی سے آراستہ کرنے کے لئے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ دلایا۔ میرے دو بھانجے بھی جامعۃُ المدینہ کے طالبِ علم ہیں۔

مخالَفت، مَحبّت میں بدل گئی:

جامعاتُ المدینہ کا بہت پیارا مدنی ماحول ہے، اس میں طالبِ علم کو جہاں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ کے جام بھر بھر کے پلائے جاتے ہیں وہیں اَخلاق و کردار سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے جسے دیکھ کر نہ صرف لوگ اَش اَش کر اٹھتے ہیں بلکہ مخالف شیدائی بن جاتے ہیں، چنانچہ محمد اسدُ اللہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن