دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مسجد درس

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خدمت میں موجود طلبہ یادِ مدینہ میں رو رہے تھے۔ اس منظر کو دیکھ کر میں نے کراچی میں جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لینے کا عزم کرلیا۔ *جامعۃُ المدینہ فیضانِ امامِ اعظم (تلونڈی، قصور) کے مدرس مولانا علی اصغرعطاری مدنی کا بیان ہے کہ ایک دن ہمارے گھر میں ٹی وی چل رہا تھا، چینل بدلتے ہوئے اچانک مدنی چینل سامنے آ گیا، نگرانِ شوریٰ کا بیان جاری تھا، اس بیان کو سنتے ہوئے دل پر ایک سُکون کی کیفیت طاری ہو رہی تھی۔ بیان کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جسے سُن کر میرے والد صاحب کا ذہن بن گیا اور انہوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے بصیر پور شریف میں اجتماع کے بعد اپنا نام لکھوا دیا، جب میرے والد صاحب 12 دن کے مدنی قافلے کے مسافر بنے تو دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے انہیں یہ ذہن دیا کہ گھر میں ایک عالم ضرور ہونا چاہئے۔ چنانچہ گھر آ کر والد صاحب نے مجھے جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کرنے کے بارے میں فرمایا اور میں 2011ء میں فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں داخل ہوگیا۔

مسجد درس

جامعۃُ المدینہ فیضانِ امیر حمزہ (لاہور) کے طالبِ علم علی رضا بن محمد منیر جامعۃُ المدینہ میں داخلے کا سبب کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ جامع مسجد شیرِ ربّانی میں دعوتِ اسلامی کے امام کا تقرّر ہوا جو درجۂ خامسہ کے طالبِ علم بھی تھے، وہ روزانہ مسجد درس دیتے، نماز کے مسائل سکھاتے، میں بھی مسجد درس میں شرکت کرتا جس کی برکت سےجہاں مجھے داڑھی شریف رکھنے کا شوق ملا وہیں میں نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ امیرِ حمزہ آرائیاں جنوبی زون لاہور میں درجۂ اُولیٰ میں داخلہ بھی لے لیا۔ اللہ پاک ہمیں علمِ دین حاصل کرنے اور اُس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن