دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

تربیتی کورس

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
*جامعۃُ المدینہ فیضانِ بخاری (کھارادر،کراچی) کے مدرّس مولانا کاشف بن راجہ محمد ریاض عطّاری مدنی کا بیان ہے کہ میں کراچی ریجن کے جامعۃُ المدینہ فیضانِ بخاری میں تدریس کررہا ہوں۔ میں نے سِن 2005ء میں جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لیا اور 2013ء میں فارغُ التحصیل ہوا۔ جامعۃُ المدینہ میں آنے کا سبب کچھ یوں بنا کہ ہمارے علاقے میں ایک مدنی اسلامی بھائی مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھاتے تھے، ان کی انفرادی کوشش کی وجہ سے نہ صرف میں اجتماعات میں شریک ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے لگا بلکہ میں نے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ بھی لے لیا۔ *جامعۃُ المدینہ کنزُالایمان(مزنگ، لاہور) کے درجۂ ثانیہ کے طالبِ علم حسنین عارف کا بیان ہے: میں جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لینے سے پہلے اسکول میں پڑھتا تھا اور میرا شمار محلے کے شرارتی بچّوں میں ہوتا تھا، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں جامعۃُ المدینہ میں داخل ہوکر علمِ دین حاصل کروں گا، اس کا سبب کچھ یوں بنا کہ ہمارے محلے کی مسجد کے امام صاحب مدنی اور تنظیمی ذمّہ دار تھے۔ ان کی انفرادی کوشش کی برکت سے نہ صرف میں مدنی ماحول سے وابستہ ہوا بلکہ جامعۃُ المدینہ میں داخلہ بھی لے لیا۔ *جامعۃُ المدینہ کنزُالایمان(مزنگ، لاہور) کے درجۂ ثانیہ کے طالبِ علم امیر حمزہ کا بیان ہے: میں جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لینے سے پہلے اسکول میں پڑھتا تھا، میرے ایک بھائی جامعۃُ المدینہ میں مدرّس ہیں جن کی انفرادی کوشش سے میرا درسِ نظامی کرنے کا ذہن بنا اور میں نے بھی جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے لیا۔ *جامعۃُالمدینہ فیضانِ اولیا (کراچی) کے طالبِ علم علی حسن بن غلام مصطفےٰ کا بیان ہے کہ مدرسۃُ المدینہ کے استاد محمد علی صاحب (مرحوم) کی انفرادی کوشش سے میرا جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن بنا اور ہم دو بھائیوں نے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لیا، اس وقت ہم دونوں بھائی درجۂ رابعہ میں پڑھ رہے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں باعمل عالمِ دین بنائے، اٰمین۔

تربیتی کورس

اَحسن طریقے سے نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے لئے ”تربیتی کورس“ کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے کرنے کے بعد جہاں نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دل میں موجزن ہوتا ہے وہیں مزید حُصولِ علم کا شوق بھی نصیب ہوتا ہے۔ جامعۃُ المدینہ کنزُالایمان(مزنگ، لاہور) کے ناظم مولانا محمد ناصر مدنی کا بیان ہے کہ ایک بار دو اسلامی بھائی (غلام نبی اور غلام علی) ہمارے محلے کی مسجد میں آئے اور مغرب کی نماز کے بعد اہلِ علاقہ کو 63روزہ تربیتی کورس کی دعوت دی، مجھے ان کی انفرادی کوشش اس قدر اچّھی لگی کہ میں نے تربیتی کورس کرنے کی نیّت کر لی اور گھر والوں کی اجازت سے تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا، جس کی برکت سے میرا درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کرنے کا ذہن بن گیا۔

مدنی چینل

مدنی چینل کے ذریعے جہاں مسلمانوں میں فکرِ آخرت بیدار ہو رہی ہے وہیں طلبِ علم کی شمع بھی دلوں میں فروزاں ہورہی ہے۔ *جامعۃُ المدینہ فیضانِ اِبنِ مسعود (کراچی) کے درجۂ ثانیہ کے طالبِ علم محمد مستنصر بن ملک خادم حسین کا بیان ہے کہ میں جامعۃُ المدینہ میں آنے سے پہلے کالج کا Student تھا۔ مدنی چینل پر مفتیانِ کرام کثّرہُمُ اللہُ السّلام کے بیانات سُن کر اور ان کے اچّھے انداز دیکھ کر جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن بنا اور اَلحمدُلِلّٰہ آج میں جامعۃُ المدینہ میں زیرِ تعلیم ہوں۔ *جامعۃُ المدینہ کے درجۂ رابعہ کے طالبِ علم محمد راحیل ولد افضل کا بیان ہے کہ مجھے اسکول کے دور سے ہی حافظِ قراٰن اور عالم بننے کا شوق تھا۔ جب بھائی کو اس شوق کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے میرا ذہن بنایا کہ میں کراچی میں واقع جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کے لئے داخلہ لے لوں۔ اتفاقاً اس وقت گھر میں مدنی چینل بھی چل رہا تھا اور امیرِ اہلِ سنّت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن