30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃ المدینہ کیسے پہنچے؟
مولانا سید یعقوب عطاری مدنی
(شعبہ اصلاحی کتب المدینۃ العلمیہ، کراچی)
دعوتِ اسلامی کا ایک اہم ترین شعبہ جامعۃُ المدینہ نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ بیرونِ ممالک بھی فروغ ِ علمِ دین میں کوشاں ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ ان جامعات سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں قراٰن و حدیث، فقہ و تفسیر اور دیگر عُلوم و فُنون سے اپنے باطن کو منوّر کرتے اور سنّتوں کی راہ اپناتے ہوئے مصلحِ اُمّت کی حیثیت سے اسلام کی تعلیمات عام کرنے کے لئے کوشاں ہو جاتے ہیں۔ ہر سال جہاں سینکڑوں اسلامی بھائی جامعۃُ المدینہ میں داخل ہوتے ہیں وہیں پہلے سے زیرِ تعلیم طلبہ سندِ فراغت بھی حاصل کرتے ہیں، آخر وہ کون سے اسباب ہیں؟ جن کی بدولت علمِ دین سے روشن اور منوّر ہونے کے لئے عاشقانِ رسول کا جامعۃُ المدینہ کی پُرنور فضاؤں میں آنے کا ذہن بنتا ہے، یہاں پر چند اسباب ذکر کئے جاتے ہیں۔
اعتکاف
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اجتماعی اعتکاف ہوتا ہے، اس میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، اعتکاف میں جہاں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ کے جام بھر بھر کر پلائے جاتے ہیں وہیں علم و عمل کا شوق بھی بیدار کیا جاتا ہے جس کی برکت سے اعتکاف کے بعد ایک تعداد جامعۃُ المدینہ کا رُخ کرتی ہے۔
جامعۃُ المدینہ کنزُالایمان (مزنگ، لاہور) درجۂ ثانیہ کے طالبِ علم محمد شاہد یوسف کا بیان ہے کہ میں جب اسکول پڑھتا تھا اس وقت مجھے ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور رمضانُ المبارک میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی ترغیب دلائی۔ میں اعتکاف میں بیٹھ گیا، وہاں مجھے جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی (یعنی عالم) کورس کرنے کی دعوت دی گئی اور اَلحمدُلِلّٰہ میں نے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے لیا۔
انفرادی کوشش
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں انفرادی کوشش کرنے کو ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے، اس کے ذریعے جہاں نیک اعمال کرنے کی توفیق ملتی ہے وہیں متعدّد عاشقانِ رسول جامعۃُ المدینہ میں داخل ہوکر نورِ علم سے روشن اور منوّر ہونے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع