دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

(22)قارئین کے صفحات:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

(22)قارئین کے صفحات:

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں قارئین کے تأثرات کیلئے بھی صفحات مختص ہیں جن میں موصول ہونے والے تأثرات کو بعنوان ”آپ کے تأثرات“ شامل کیا جاتا ہے، اب تک تقریباً قارئین کے500تأثرات شائع ہوچکے ہیں۔

(23)اے دعوتِ اسلامی تِر ی دھوم مچی ہے:

اَلحمدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً دنیا بھر میں80سے زائد شعبہ جات میں دینِ اسلام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، ان دینی کاموں سے آگاہی کیلئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں ملک و بیرونِ ملک جاری دینی کاموں کا مختصر ذکر بھی کیا جاتاہے۔

(24)اہم ایونٹس:

روز مرہ معمول کے علاوہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں اہم دینی و دنیوی ایونٹس کے موقع پر بھی خصوصی مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ ان ایونٹس میں میلادِ مصطفےٰ، عاشورا، گیارھویں شریف، رمضانُ المبارک اور اعراسِ خلفائے راشدین اور عرسِ اعلیٰ حضرت وغیرہ شامل ہیں۔

(25) نئے لکھاری:

ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں جہاں مؤلفین و مصنفین کے شاہکار مضامین شائع ہوتے ہیں وہیں نئے لکھاریوں کی قلمی تربیت کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ اس کیلئے اَلحمدُلِلّٰہ ”نئے لکھاری“ کے نام سے سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ہر ماہ نئے لکھاریوں کے تین مضامین شائع کئے جاتے ہیں جبکہ بقیہ سبھی مضامین شرعی تفتیش کے بعد دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں، یہ مضامین اس لنک پر دیکھے جاتے ہیں: اس سلسلے کے جملہ امور مولانا محمد جاوید عطاری مدنی سنبھالتے ہیں۔

ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اشاعت

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی اس کامیاب اشاعت میں امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نظرِ عنایت، راہنمائی اور عملی تربیت کے ساتھ ساتھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری مَدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگرانِ مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی محنتوں کا بہت اہم کردار ہے۔ اللہ کریم ان کی مخلصانہ خدمات قبول فرمائے نیز اللہ کریم ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے چیف ایڈیٹر ابو رجب محمد آصف عطّاری مدنی کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے جو ہر مضمون کے معیار اور اس کی مناسب ڈیزائننگ کی حفاظت کے لئے بہت محنت کرتے ہیں۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین کی فہرست بننے سے لے کر اس کی پرنٹنگ کیلئے روانگی تک کے جملہ امور اور ضروری پروسس کا سلسلہ آفس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مدنی علمائے کرام دیکھتے ہیں۔ یوں تو اس پورے دورانیے میں بیسیوں اہم پہلوؤں پر کام ہوتا ہے جبکہ ان میں سے اہم ترین پروسس میں درج ذیل کام شامل ہوتے ہیں: *نئے شمارے کے لئے مضامین کی فہرست بنانا، عنوان و اسلوب فائنل کرنا اور مؤلفین کو لکھنے کیلئے روانہ کرنا *مضامین وصول کرنا اور تبدیلی کی ضرورت کے تحت تبدیلی کروانا *آفس میں مضمون کا اسلوب اور مندرجات چیک کرنا *ضرورتاً حوالہ جات کی تفتیش کرنا *مضمون کو طے شدہ فارمیٹ کے مطابق فارمیشن و اعراب اور انگلش الفاظ وغیرہ سے مزین کرنا اور انگلش الفاظ کو مجلس تراجم کُتب سے چیک کروانا *مضمون کے ابتدائی مراحل کی تکمیل کے بعد نظرثانی کیلئے چیف ایڈیٹر کو روانہ کرنا *نظرثانی کے بعد گرافکس ڈیزائننگ کے مراحل طے کرنا *ڈیزائننگ کے بعد ڈبل پروف ریڈنگ کرنا *مضامین کو 66صفحات پر ایڈجسٹ کرنا، ترتیب لگانا *پرنٹنگ کیلئے کورل کی ون فائل بنوانا اور اس کی فائنل چیکنگ کرنا وغیرہ، جبکہ ڈیٹامینجمنٹ، سوشل میڈیا پر تشہیر اور دیگر بیسیوں دفتری کام اس کے علاوہ ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن