30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور علم و فن کے امام گزرے ہیں۔ اب تک 48 نفوسِ قدسیہ کے پیشوں کا ذکر اور 44 سے زائد دیگر تجارتی اور اصلاحی موضوعات کا ذکر کیا جاچکاہے۔
(18)اسلامی بہنوں کے لئے:
عورت معاشرے کا وہ بڑا اور اہم حصّہ ہےجو آنے والی نسلوں کو پروان چڑھاتا ہے اگر اس کی تعلیم و تربیت اسلامی اصولوں پر کی جائے تو یقیناً معاشرے پر بہترین اور اچھے اثرا ت بھی مرتب ہوں گے، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں اسں پہلو سے بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جس کیلئے عورتوں کو صحابیات و صالحات کی سیرت و کردار سے متعارف کروانے کے لئے ”تذکرۂ صالحات“ کے نام سے سلسلہ شائع کیا جاتاہے اس سلسلہ میں اُمّہاتُ المؤمنین یعنی رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ازواجِ مطہرات اور سرکارِ دو عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شہزادیوں سمیت 61 نیک بیبیوں کا مبارک تذکرہ کیا جاچکا ہے۔ جبکہ عورتوں کو نماز، روزہ اور دیگر پہلوؤں سے درپیش مسائل کے جوابات سلسلہ ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ کے تحت شامل کئے جاتے ہیں اب تک اس میں 134جوابات شائع ہوچکے ہیں۔ نیز کہانیوں کے ذریعے عورتوں تک اسلامی احکامات و معلومات پہنچانےکےلئےبھی ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں سلسلہ ”اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی کہانی“جاری رہاہے،جس کےتحت12کہانیاں شائع ہوئی ہیں۔ نیز سلسلہ ”اسلام اور عورت“کےتحت بھی اب تک 14 مضامین شائع کئے جاچکےہیں۔
(19)سیرتِ صحابہ و بزرگانِ دین:
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ فَبِاَیِّھِمْ اِقْتَدَیْتُمْ اِہْتَدَیْتُمْ میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں، تم ان میں سے جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے۔(مشکاۃ المصابیح، جزء3، 2/414، حدیث:6018) ان روشن ستاروں کی سیرت و کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے سلسلہ ”روشن ستارے“ کے تحت خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم سمیت 50سےزائدصحابۂ کرام کا ذکرِ خیر شائع کیاجاچکا ہے۔ اس سلسلے کے مضامین مولانا ابوعبید عدنان احمد عطاری مدنی کے قلم کا شاہ کار ہیں۔
جبکہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے قارئین کو بزرگانِ دین کا مختصر تعارف اور اعراس کی معلومات دینے کیلئے ”اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے“ کے تحت 830 بزرگانِ دین کا ذکر شائع ہوچکا ہے۔ بزرگانِ دین کا یہ ذکر خیر ایک محققانہ اور علمی انداز میں تذکرۃ الاعلام کی طرز پر پیش کیا جاتاہے جو کہ نگرانِ مجلس المدینۃُ العلمیہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کے کثیر مطالعہ اور علمی ذوق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ بزرگانِ دین و صالحین کی مبارک سیرت کے متعلق کچھ تفصیلی معلومات کیلئے سلسلہ ”تذکرۂ صالحین“ کے تحت 50 سےزائد صالحین کا ذکر شامل کیا چکا ہے۔
(20)صحت و تندرستی:
صحت و تندرستی اللہ پاک کی کتنی عظیم نعمت ہے اس کا صحیح انداز ہ اور قدرعام طورپر بیمار شخص کو ہوتی ہے لہٰذا صحت کی حفاظت ضروری بھی ہے اور اہم بھی۔ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا سلسلہ ”مدنی کلینک و روحانی علاج“ اسی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے جس میں مختلف بیماریوں، ان کی علامات اور ان کے طبّی اور روحانی علاج بھی بیان کئے جاتے ہیں اس سلسلہ میں 50سے زائد مضامین شاملِ اشاعت کئے گئے ہیں۔ ان سلسلوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ مضامین مستند ڈاکٹر صاحب اور حکیم صاحب سے تصدیق کروانے کے بعد شائع ہو تے ہیں۔
(21)اشعار کی تشریح:
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے سلسلے ”اشعار کی تشریح“ میں اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ ، مولانا حسن رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ اور بعض دیگراکابرین کے ایک یا دو منتخب اشعار کی عام فہم شرح بیان کی جاتی ہے،اب تک 86 اشعار کی شرح پر 56مضامین شائع ہوچکے ہیں جو کہ مولانا کاشف شہزاد عطاری مدنی اور مولانا راشد علی عطاری مدنی کی تحریری خدمات کا نتیجہ ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع