30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے لئے ابتداءً ضروری ہے کہ معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں، کوتاہیوں اور تباہ کاریوں سے عوام کو آگاہی دی جائے۔ اس سلسلہ کے روحِ رواں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے چیف ایڈیٹر استاذُالعلماء مولاناابو رجب آصف المدنی ہیں جن کے قلم نےسوچ کے زاویوں کا رخ تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ان دونوں سلسلوں کے تحت شائع ہونے والے مضامین کی تعداد تقریباً49 ہے۔
(11)”نوجوانوں کے مسائل“ اور ”کتابِ زندگی“:
زندگی میں اٹھائے ہوئے بعض قدم یا تو زندگی سنوار دیتے ہیں یا زندگی کو مشکلات سے بھر دیتےہیں،ایک نوجوان اپنی زندگی سنوارنے اور مشکلات سے دور رہنے کی فکر میں بسا اوقات مسائل در مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس سلسلے کو بہترین انداز میں لے کر چلنے والے بھی ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے چیف ایڈیٹر استاذُ العلماءمولاناابو رجب آصف المدنی ہیں، اس سلسلے کے مضامین کے مطالعہ سے آپ پر ترقی اور بہتری کے نئے نئے دریچے کھلیں گے۔ ان دونوں سلسلوں کے تحت48 مضامین شائع ہوئے ہیں۔
(12)العلم نور:
یہ ایک ایسا سلسلہ ہے جو علم و حکمت سے بھرپور اور قراٰن و حدیث، فقہ اور تصوف کے اہم مسائل و نکات پر مشتمل ہے،اس میں 40سے زائد مضامین شائع ہوچکے ہیں۔
(13)کیسا ہونا چاہئے؟
معاشرے کا ہرفرد مختلف حیثیت کا حا مل ہوتا ہے، کہیں وہ شخص باپ، بھائی یا بیٹا ہے تو کہیں استاد، شاگرد، سربراہ یا ماتحت ہے۔ اس سلسلے میں افراد کی ذمّہ داریوں، خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی جاتی ہے۔ اس سلسلے کے اکثر مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظم اور نائب مدیر مولاناابو النّور راشد علی عطاری مدنی کے سبک رفتار قلم کی مرہونِ منت ہیں۔ اس سلسلے کے تحت شائع ہونے والے مضامین کی تعداد تقریباً43 ہے۔
(14)باتیں مِرے حضور کی:
ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اوصافِ جلیلہ بے انتہا ہیں جن میں سے ایک موضوع ”خصائصِ مصطفےٰ“ بھی ہے۔ اس سلسلے کے تحت عاشقانِ رسول کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمع مزید فروزاں کرنے کےلئے اب تک 111 ”خصائص وکمالاتِ مصطفےٰ“ کو بیان کیا جاچکا ہے۔ اس سلسلے کو تسلسل اور کامیابی سے چلانے اور بہترین اور آسان اسلوب میں پیش کرنے کاسہرا مولانا کاشف شہزاد عطاری مدنی کے سر سجتاہے۔
(15)اقوالِ زرّیں:
اللہ پاک کے نیک بندوں کے علم و حکمت سے بھرپور فرامین اُن کی زندگی کے تجربات، علم و عمل اور مشاہدات کا نچوڑ ہوتے ہیں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ان حکمت بھرے فرامین کو ”بزرگانِ دین کے مبارک فرامین“ کے نام سے اور مکمل طور پر باحوالہ پیش کیا جاتاہے۔
(16)آخر درست کیا ہے؟
شیخُ التفسیر مفتی محمدقاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے تحقیقی قلم سے نکلے ہوئے اس منفرد سلسلے میں دینِ اسلام کی اہمیت اور اس پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مزید اصلاح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے کے تحت شائع ہونے والے مضامین کی تعداد تقریباً31 ہے۔
(17)تاجروں کے لئے:
بعض اوقات انسان مال کمانے میں اتنا مصروف ہوجاتا ہے کہ اسے حلال وحرام کی تمیز بھی نہیں رہ پاتی اور یہ چیز معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا ایک سبب بن جاتی ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں تاجروں کی اصلاح اور ان کے کارو باری مسائل کے حل کے لئے مختلف سلسلوں کا اہتمام ہے مثلاً ”احکامِ تجارت“ میں کاروباری مسائل کا قراٰن و سنّت کی روشنی میں آسان حل پیش کیا جاتا ہے،جس میں اب تک193 فتاویٰ شائع ہوچکے ہیں۔ مزیدان سلسلوں ”بزرگوں کے پیشے“،”قراٰن میں مذکور پیشے“اور”تاجرصحابۂ کرام“ میں کئی انبیائے کرام علیہمُ السَّلام سمیت بہت سے بزرگانِ دین کے پیشوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو اپنے وقت کے عابد و زاہد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع