دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

(4)مدنی مذاکرے کے سوال جواب:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
چشتی عطاری مدنی کے قلم سے نکلے ہوئے ہیں جن کی تعداد 55 سے زائد ہے۔

(4)مدنی مذاکرے کے سوال جواب:

ذہن کی راہوں کو وسعت دینے اور افہام وتفہیم کا ایک بہترین طریقہ سوال جواب بھی ہے، شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضانِ کرم کو پانے کا ایک ذریعہ بصورتِ سوال جواب بنام ”مدنی مذاکرے“ بھی ہے اب تک اَلحمدُلِلّٰہ 590سوالات کے جوابات شائع ہو چکے ہیں۔

(5)فریاد:

ایسے باریک امور جن کو ہم چھوٹا سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن ان کے نقصانات آنے والی زندگی پر منفی اثرات ڈال دیتے ہیں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے کالم ”فریاد“ میں ایسے ہی مسائل پر گفتگو کرکے انہیں اہمیت دینے کی درخواست و فریاد کی جاتی ہے یہ مضمون دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ العالی کے بیانات، سلسلوں اور آڈیو میسجز وغیرہ کی روشنی میں تیار ہوتا ہے۔ ان مضامین کی تعداد تقریباً 58 ہے۔

(6)امیرِ اہلِ سنّت کے پیغامات:

ایک انسان کی زندگی میں جہاں راحت و سرور اور خوشیاں آتی ہیں وہیں اسے دکھ تکالیف اور رنج غم کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، امیر اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے معتقدین و متوسلین اور مریدین کی جہاں مختلف انداز سے دلجوئی فرماتے اور انہیں نصیحتیں فرماتے ہیں،وہیں کسی کے ہاں حادثہ، بیماری یا انتقال ہو جانے پر اس کی تعزیت یا عیادت فرماتے اور دعاؤں سے نوازتے ہیں۔ سلسلہ ”پیغاماتِ امیرِاہلِ سنّت“ اور”تعزیت و عیادت“ میں کچھ پیغامات کو شامل کیا جاتا ہے۔ اسی طرح علما و مشائخِ کرام کے وصال پُرملال پر تعزیتی پیغامات بھی شاملِ اشاعت ہوتے ہیں۔ اب تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں امیرِ اہلِ سنّت کی طرف سےجاری کردہ پیغامات میں 235سے زائد تحریری پیغامات شائع ہوچکے ہیں۔

(7)دارُالافتاء اہلِ سنّت:

مسلمانوں کے شرعی مسائل اور دینی الجھنوں کا حل پیش کرنے میں ”دارُ الافتاء اہلِ سنّت“ کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، مفتیانِ کرام بفضلہٖ تعالیٰ تحریری، زبانی، فون کالز، واٹس ایپ، ای میل کے ذریعے امّتِ مسلمہ کی راہنمائی میں مصروف ہیں۔ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بھی سلسلہ ”دارُالافتاء اہلِ سنّت“ کے تحت مختلف موضوعات پر 230مسائل کے جوابات شائع ہوچکے ہیں جبکہ ان سوالات و جوابات کا جدا سے ایک مجموعہ بنام”مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت(قسط:01)“ بھی شائع ہوچکا ہے۔

(8)بچوں اور بچیوں کے لئے:

بچے قوم کا مستقبل اور معمار ہیں،آنے والے وقت میں قوم کی ڈور ان کے ہاتھوں میں آتی ہے ان کی جتنی اچھی تربیت ہو گی،قوم کا مستقبل اتنا ہی شاندار ہوگا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! بچوں کی اسلامی تربیت کے لئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مختلف سلسلے پیش کئے جاتے ہیں، جن میں سے ”جانوروں کی سبق آموز کہانیاں“، ”روشن مستقبل“، ”کیا آپ جانتے ہیں؟“، ”ننھے میاں کی کہانی“، ”بچوں کےلئے امیراہل سنت کی نصیحت“، آؤ بچوحدیثِ رسول سنتےہیں“ اور ”ایک واقعہ ایک معجزہ“ کا نام نمایاں ہے۔ ان سلسلوں کے تحت مجموعی طور پر 250سے زائد مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ بچوں کے مضامین اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ ”بچوں کی دنیا“ کی جانب سے پیش کئے جاتے ہیں۔

(9)کچھ نیکیاں کما لے:

كسی بھی نیکی کو حقیر یا چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے، حدیث پاک میں ہے: لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوۡفِ شَیْئًا یعنی کسی نیکی کو حقیر نہ جانو۔(مسلم، ص1413، حدیث:2626) اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ایک سلسلہ ایسی نیکیوں کے بیان پر بھی مشتمل ہے جو بظاہر عمل میں چھوٹی لیکن اجر میں بہت عظیم ہوتی ہیں۔اس سلسلے کے تحت شائع ہونے والے مضامین کی تعداد تقریباً46ہے۔

(10)”معاشرےکےناسور“ اور ”ہماری کمزوریاں“:

ایک معاشرے کو برے سے اچھا اور بہتر سے بہترین بنانے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن