30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں آیا۔ اس بورڈ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ دارُالافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام بھی اس بورڈ کا حصہ ہیں۔ نیز بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے ادارے اس کے ساتھ الحاق کر سکیں گے، وہاں کے طلبہ اس کے تحت امتحان دے سکیں اور کنزُ المدارس بورڈ کی ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ دیگر ممالک کے وہ طلبہ جو پاکستان آ کر تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہیں گے، انہیں کنزُالمدارس بورڈ کے ذریعے Student Visa جاری کیا جا سکے گا اور وہ کنزُ المدارس بورڈ سے ملحقہ اداروں میں دینی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ قراٰنِ پاک اور اس کی تفسیر، احادیثِ طیّبہ اور اصولِ حدیث، علمِ فقہ اور اصولِ فقہ، منطق اور بلاغت وغیرہ کئی علوم تو جامعاتُ المدینہ میں پہلے ہی پڑھائے جاتے تھے مگر کنزُالمدارس بورڈ بننے کے بعد نصاب میں بالخصوص درج ذیل علوم کا اضافہ کیا گیا ہے: علم الدعوۃ والارشاد، علمِ تاریخ، علمُ السیرۃ، علمُ التصوف، علم شہریت، تقابلِ ادیان، کمپیوٹر کورس، انگلش لینگوئج۔
اللہ پاک مجلس جامعاتُ المدینہ کی کاوشوں کوقبول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کے اس ادارے کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع