دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مدنی علمائے کرام اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

مدنی علمائے کرام اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ

اللہ رحیم اور اس کے رسولِ کریم کے فضلِ عمیم سے جنتِ نعیم کی راہِ سلیم پر رواں دواں مسلکِ حق مذہبِ مہذب اہلِ سنّت و جماعت کی ایک عظیم تحریک اور اسلامی تنظیم دعوتِ اسلامی جہاں امیرِ اہلِ سنّت کی قیادت و راہنمائی میں لوگوں کو عقائدِ حقہ میں مضبوط اور صراط ِمستقیم پرگامزن کرنے، نیک اعمال کی ترغیب اور گناہوں کی ترہیب میں مصروف ہے وہیں مسلمانوں کو علمِ دین کی دولت سے مالا مال کرنے کیلئے مدارس و جامعات کا سلسلہ بڑھانے میں بھی کوشاں ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ مدارسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ کی تعداد اور کارکردگی اپنے قیام سے تاحال بڑھتی اور بہتر سے بہترین ہوتی جارہی ہے۔ اضافے کا یہ سلسلہ صرف مدارس و جامعات اور طلبہ کی تعداد تک ہی محدود نہیں بلکہ تعلیم کے حصول کے بعد علم کی روشنی مزید آگے پھیلانے کی صورت میں بھی اضافہ ہوتا چلا جار ہا ہے۔ اس اضافے کی ایک جھلک یہ بھی ہے کہ اَلحمدُلِلّٰہ جامعاتُ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی علمائے کرام نے جہاں دعوتِ اسلامی اور دیگر مختلف پلیٹ فارمز پر دین کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے وہیں ایک اہم پلیٹ فارم تحریر و تصنیف کی ایک خاص صِنف میگزین بھی ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت کی نگاہِ فیض اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تعاون سے دعوتِ اسلامی کا آفیشل ماہانہ میگزین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ہر ماہ پابندی کے ساتھ جاری ہوتا ہے جس کا نظام مَاشَآءَ اللہ جامعۃُ المدینہ کے فارغُ التحصیل مدنی علمائے کرام سنبھالتے ہیں۔ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ (دعوتِ اسلامی)“ کا پہلا شمارہ ربیعُ الآخر 1438ھ کی آٹھویں شب (مطابق 5جنوری 2017ء) منظرِ عام پر آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ماہِ ربیع الاوّل 1443ھ میں اس کے پانچ سال مکمل ہوگئے، اب تک اس کی لاکھوں لاکھ کاپیاں شائع ہوچکی ہیں، علاوہ ازیں اس کی ڈیجیٹل کاپی(PDF) بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد کے پاس پہنچ جاتی ہے سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ کے ذریعے بھی بےشمار لوگ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے مضامین سے فیض یاب ہوتےہیں۔ رجبُ المرجب 1439ھ سے اس کا انگلش ورژن اور شعبانُ المعظم1440ھ سے گجراتی ورژن بھی جاری ہورہا ہے۔ جبکہ عربی اور ہندی ماہنامہ کا آغاز رمضانُ المبارک 1442ھ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن