دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

(8)مدرسۃُ المدینہ:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

(8)مدرسۃُ المدینہ:

دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں مختلف اوقات میں (فُل ٹائم 8:00 تا 4:00، جزوقتی 2:00 تا 4:00) قواعد و مخارج کے ساتھ قراٰنِ کریم حفظ و ناظرہ کی تعلیم مفت دی جاتی ہے۔ ان میں تقریباً600سے زائد مدنی اسلامی بھائی و مدنیہ اسلامی بہنیں اپنی خدمات پیش کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ بچّوں، بچیوں اور بڑوں میں سے ہر ایک کے لئے نظامِ تعلیم الگ الگ ہے۔

(9)مجلس خُدّامُ المساجد و المدارس:

یہ دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جو مساجد و مدارس کے لئے جگہ کی خریداری و تعمیرات کا کام شرعی تقاضوں کے مطابق سرانجام دینے میں کوشاں ہے اس میں 8مدنی اسلامی بھائی مصروفِ عمل ہیں۔

(10)فنانس ڈیپارٹمنٹ:

دعوتِ اسلامی کا مالیاتی ادارہ ہے جس میں دعوتِ اسلامی کو دئیے گئے عطیات (چندہ)کی حفاظت اور شرعی تقاضوں کے مطابق خرچ کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس شعبے میں 24مدنی اسلامی بھائی کام کررہے ہیں۔

(11) اَ ئمہ مساجد:

الحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس ”اَئمہ مساجد“ بھی ہے جس کا کا م مساجد کا تحفّظ اور مساجد کے حوالے سے در پیش مسائل شرعی و تنظیمی راہنمائی کے ذریعے حل کرنا ہے،ان کی آباد کاری کیلئے ائمہ ومؤذّنین کا تقرّر اور ان کی خیرخواہی کیلئےمناسب مشاہرے (تنخواہوں) کی ادائیگی بھی اس مجلس کی ذمّہ داریوں میں شامل ہے۔ اس شعبے میں 509 مدنی اسلامی بھائی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

(12)مجلس اثاثہ جات:

مجلس وقف اِملاک و اثاثہ جات کا بنیادی کام دعوتِ اسلامی کیلئے جائیداد (مثلاً مسجد، مدرسۃُ المدینہ، جامعۃُ المدینہ،مدنی مراکز بنام فیضانِ مدینہ، مکان،دکان یا دیگر اُمور جن کے لئے خریداری کرنے یا وقف کرنے یا انتظام لینے کی شرعی و تنظیمی اجازت ہے ان) کو خرید نے یاوقف کروانے اورمساجد کے الحاق سے متعلّق قانونی معاملات کو شرعی وتنظیمی طریقِ کار کےمطابق سرانجام دینا ہے۔ اس شعبے میں 52 مدنی اسلامی بھائی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(13)مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان:

دعوتِ اسلامی کاایک شعبہ ”مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان“بھی ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قراٰنِ کریم مفت پڑھایا جاتا ہے۔ اس شعبے میں 108 مدنی اسلامی بھائی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(14) مدرسۃُ المدینہ بالغات:

دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ”مجلس مدرسۃُ المدینہ ( بالغات)“ بھی ہے، جس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وُضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنّتیں اور آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے غوروفکر کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔اس شعبے میں 54مدنیہ اسلامی بہنیں پردے کی رعایت کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کے علاوہ بھی دعوتِ اسلامی کے کئی شعبہ جات میں مدنی اسلامی بھائی اپنی اپنی قابلیت کے مطابق دین کے کاموں میں اپنی زندگی صرف کررہے ہیں۔ جیسا کہ سوشل میڈیا، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، مجلسِ آئی ٹی، مجلس رابطہ بالعُلماء، مجلسِ ٹرانسپورٹ، مجلسِ تاجران اور فیضان ویکینڈ اسلامک اسکول وغیرہ میں بھی مدنی علمائے کرام دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی درسِ نظامی کے لئے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے کر یا اپنے بچّوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخلہ دلا کر علمِ دین کی برکتیں حاصل کریں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن