30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مئی 2021ء تک 7ہزار543 مدنی اسلامی بھائی و مدنیہ اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے 70سے زائد شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ان میں سے 14 شعبہ جات اور ان کے تحت کام کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی مختصر تفصیل ملاحظہ کیجئے:
(1)جامعاتُ المدینہ بوائز و گرلز:
دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں درسِ نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے۔ اس شعبے کو ترقّی و عُروج سے ہمکنار کرنے کے لئے 4072مدنی اسلامی بھائی و مدنیہ اسلامی بہنیں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
(2)فیضان آن لائن اکیڈمی:
دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں بذریعۂ انٹرنیٹ 24 گھنٹے دنیا بھر میں طلبہ کی سہولت کے مطابق اُردو، انگلش اور فرنچ زبان میں تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک و درسِ نظامی کی تعلیم اور مختلف شارٹ کورسز کروائے جاتے ہیں۔ جیسا کہ بہارِ شریعت کورس، نماز کورس وغیرہ جس میں 958مدنی اسلامی بھائی و مدنیہ اسلامی بہنیں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔
نوٹ: اَلحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مخلوط تعلیم کا نظام نہیں ہے بلکہ بچّوں کے لئے مدنی اسلامی بھائیوں اور بچیوں کے لئے مدنیہ اسلامی بہنوں ہی کا تقرّر کیا جاتا ہے۔
(3)دارُ الافتاء اہلِ سنّت:
دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں شرعی مسائل مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، نکاح، طلاق، وراثت اور کاروبار وغیرہ کے بارے میں زبانی و تحریری فتاویٰ جات کے ذریعے راہنمائی کی جاتی ہے۔ اس شعبہ میں 72 مدنی اسلامی بھائی اپنی علمی خدمات میں مصروفِ عمل ہیں۔
(4)مدنی چینل:
بیک وقت اُردو، انگلش اور بنگلہ زبان میں چلنے والا دنیا کا واحد اسلامی چینل ہے جو بغیر اشتہار کے دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیم عام کررہا ہے، جس کو الیکٹرانک مبلّغ بھی کہا جاتا ہے۔ اس شعبے میں 132مدنی اسلامی بھائی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
(5)دارُ المدینہ اسکولنگ سسٹم:
دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں شریعت کے مطابق نصاب ڈیزائن کرکے دینی ماحول میں دنیوی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس شعبے میں 177مدنی اسلامی بھائی و مدنیہ اسلامی بہنیں اپنی قابلیت کے مطابق دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
(6)المدینۃُ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر):
دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی اور تصنیف و تالیف کے اس ادارے میں (1)شعبہ فیضانِ قراٰن (2)شعبہ فیضانِ حدیث (3)شعبہ فقہ (فقہ حنفی و شافعی) (4)شعبہ سیرتِ مصطفےٰ (5)شعبہ فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت (6)شعبہ فیضانِ صحابیات وصالحات (7)شعبہ فیضانِ اولیا وعلما (8)شعبہ کُتُبِ اعلیٰ حضرت (9)شعبہ تخریج (10)شعبہ دَرسی کُتب (11)شعبہ اصلاحی کتب (12)شعبہ تراجمِ کتب (عَرَبی سے اُردو) (13)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت 23 شعبہ جات میں121 مدنی اسلامی بھائی اپنی خدمات پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
(7)مجلسِ تراجم:
دعوتِ اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں کُتب و رَسائل و بیانات اور مختلف پمفلٹس کا انگلش، چائنیز، بنگالی، ترکی، فرنچ، گجراتی اور ہندی سمیت دنیا کی کم و بیش 38 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ اس شعبے میں تقریباً پانچ مدنی اسلامی بھائی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع