30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدنی علما کی دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں خدمات
مولانا محمد محمود عطاری مدنی
(شعبہ ملفوظاتِ امیراہلِ سنّت، المدینۃ العلمیہ، کراچی)
فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ
تَرجمہ کنزُ العرفان : تم فرماؤ: کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں۔(پ 23، الزمر:9)
صراطُ الجنان میں ہے:اس آیت سے علم اورعلماءِ کرام کی فضیلت معلوم ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے علم والوں کو بے علموں سے ممتاز فرمایا ہے۔
(صراط الجنان، 8/440)
اللہ پاک کے آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: (قیامت کے دن) عالم اور عبادت گزار کو لایا جائے گا اور عبادت گزار سے کہا جائے گا، تم جنّت میں داخل ہوجاؤ جبکہ عالم سے کہا جائے گا کہ تم ٹھہرو اور لوگوں کی شفاعت کرو کیونکہ تم نے ان کے اَخلاق کو سنوارا ہے۔
(شعب الایمان، 2/268، حدیث:1717)
قراٰن و حدیث کی روشنی میں علم و علما کی شان و عظمت واضح ہے، عُلَما جس طرح حلال و حرام اور دیگر شرعی احکامات کا لحاظ رکھتے ہوئے دین و دنیا کا کام کرسکتے ہیں اس طرح کوئی دوسرا کرے یہ بہت مشکل ہے، بسااوقات علمِ دین سے دُوری کی وجہ سے نہ کرنے والے کام ہوجاتے ہیں اور بجائے نیکی کے انسان گناہ میں پڑجاتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جب معرضِ وجود میں آئی اور رفتہ رفتہ دین کا کام بڑھنے لگا اور مختلف شعبہ جات بننے لگے تو اس عالمگیر تحریک کے بانی امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جو کہ دینی معاملات میں بہت زیادہ محتاط ہیں انہوں نے ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو یہ سوچ دی اور اپنی خواہش کا اظہار کچھ اس طرح فرمایا کہ دعوتِ اسلامی کے ہر ہر شعبے میں مدنی اسلامی بھائی ہوں تاکہ وہ شعبہ شریعت کے مطابق دینی کاموں میں ترقّی کے زینے چڑھتا رہے۔
یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ”مدنی“ اس اسلامی بھائی کو کہا جاتا ہے جس نے دعوتِ اسلامی کے عالم بنانے والے ادارے جامعۃُ المدینہ بوائز کی کسی بھی شاخ سے سندِ فراغت حاصل کی ہو۔ نیز جامعۃُ المدینہ گرلز سے سندِ فراغت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کو ”مَدَنیّہ“ کہا جاتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع