30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدنی علمائے کرام کی درسی کتب سے متعلق خدمات
مولانا محمد شہزاد عطاری مدنی
(شعبہ درسی کتب المدینۃ العلمیہ، کراچی)
اَلحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی 80سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت کررہی ہے جن میں سے ایک اہم شعبہ جامعۃُ المدینہ بھی ہے۔ یہ دعوتِ اسلامی کا وہ علمی شعبہ ہے جس میں درسِ نظامی(عالم کورس)، نیز تخصص فی الفقہ و الحدیث بھی کروایا جاتا ہے۔ اس عظیم شعبے سے فارغُ التحصیل ہونےوالے علما کو ”مدنی“ کہا جاتا ہے۔ دعوتِ اسلامی کےمدنی علما جہاں دیگر شعبہ جات مثلاً تدریس، افتا، امامت، کورسز، مدنی چینل، مدنی قافلہ، تنظیمی ذمّہ داریوں میں مصروفِ عمل ہیں وہیں ان کی طرف سے ایک اہم دینی خدمت درسِ نظامی (عالم کورس) کے موجودہ نصاب میں شامل کُتب کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنا بھی ہے۔
درسِ نظامی کا مختصر تعارف:
پاک و ہند میں موجود مدارسِ دینیہ میں عالم کورس کے لئے جو نصاب پڑھایا جاتا ہے وہ لکھنؤ کے مشہور عالم نظامُ الدّین محمد انصاری رحمۃُ اللہ علیہ (وفات:1161ھ)کا مرتب کردہ ہے اور انہی کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے اس کورس کو درسِ نظامی کہا جاتا ہے۔
مختلف ادوار و علاقوں اور اداروں میں کچھ نا کچھ کُتب اور نصاب کی تبدیلی ہوتی رہی ہے جبکہ اَلحمدُلِلّٰہ علیٰ احسانہٖ موجودہ دور میں درسِ نظامی کےنصاب میں تقریباً 19 علوم وفنون پر80 سے زائد کُتب پڑھائی جاتی ہیں۔ ان علوم کے نام یہ ہیں:
(1)فقہ (2)اصولِ فقہ(3)حدیث (4)اصولِ حدیث (5)تفسیر (6)اصولِ تفسیر (7)صرف (8)نحو (9)بلاغت (10)منطق (11)ریاضی (12)فلسفہ (13)مناظرہ (14)علمُ المیراث (15)علمِ تجوید (16)عربی ادب (17)سیرت (18)عقیدہ (19) تصوف۔
درسِ نظامی میں رائج کُتب پر حواشی و شروحات کا کام کافی عرصے سے چلا آرہا ہے اور ہمارے اسلافِ کرام رحمہمُ اللہ السَّلام نے اپنے اپنے ادوار کے تقاضوں کے مطابق ان کُتب کو گراں قدر حواشی و شروحات سے مزین فرمایا۔ اسلاف کے انہی کارہائے نمایاں کو مدِنظر رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و تحقیقی ادارے المدینۃُ العلمیہ (Islamic research center) کے ایک عظیم شعبہ بنام ”شعبہ دَرسی کُتب“ میں خدمت سر انجام دینے والے محققین مدنی علما نے بھی ان کتابوں پر دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تحقیق و تصحیح کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور اُنہیں حواشی و شروحات کے ساتھ مزین فرمایا۔ ان محققین مدنی علما کی کاوشوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع