30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی اشاعت کے بارے میں بات ہوئی تو انہوں نے بھی بھرپور مطالبہ کیا کہ آپ مجھے اعلیٰ حضرت کی کُتب دیں میں ان کو شاندار انداز میں شائع کروں گا۔
اس ملاقات سے ہماری سوچ کو مزید تقویت ملی اور اس پر کافی مشاورتوں کے بعد بالآخر شعبہ ”دارُالتراث العلمی“ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس شعبے کے قیام میں کلیدی کردار رُکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس المدینۃُ العلمیہ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی صاحب کا ہے اور یہ شعبہ اَلحمدُلِلّٰہ کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن ہے۔
اَغراض و مقاصد:
پاک و ہند کے علمائے اہلِ سنّت کی مطبوع و غیر مطبوع عربی کتابوں کو جدید تحقیقی انداز و اسلوب کے مطابق عرب ممالک سے شائع کرانا اور انہیں دنیا بھر میں عام کرنا۔
افراد و شعبہ جات:
اَلحمدُلِلّٰہ دارُ التراث العلمی کی ذمّہ داری مجھے(1)سونپی گئی ہے۔دعوتِ اسلامی کے جن شعبہ جات کی کُتب و رَسائل عرب دنیا سے شائع ہوئیں یا شائع کروائی جائیں گی ان میں المدینۃُ العلمیہ کے تین اہم شعبے (1)شعبہ مخطوطات العربیہ (2)شعبہ فقہِ حنفی (3)شعبہ دَرسی کُتب اور مدنی چینل کا شعبہ عربی ڈپارٹمنٹ شامل ہے۔
(1)شعبہ مخطوطات العربیہ:
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک اہم مقصد لوگوں تک علمِ دین پہنچانا ہے جس کا بہترین ذریعہ کُتب و رَسائل شائع کرکے عام کرنا ہے۔ اسی عظیم مقصد کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی نے المدینۃُ العلمیہ (Research Centre Islamic) کے نام سے تصنیف و تالیف کا ایک ادارہ قائم کیا جہاں اب تک 683سے زائد کتابوں پر کام ہوچکا ہے لیکن کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ایسا بھی ہے جو تحقیق و طباعت کا منتظر ہے جنہیں ”مخطوطات“ کہا جاتا ہے، بحمدِاللہ اسلامک ریسرچ سینٹر بہت عرصہ قبل عملی طور پر اس میدان میں قدم رکھ چکا ہے اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کے فتاویٰ شامی پر حواشی و تعلیقات سات جلدوں میں شائع کرچکا ہے، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان اور علمائے اہلِ سنّت کی مخطوط (غیر مطبوعہ) کتابوں کو دورِ حاضر میں رائج تحقیق و تخریج کے معیار سے ہم آہنگ کرکے شائع کرانے کے عظیم جذبے نے علیحدہ سے اس شعبے کے قیام کی طرف ابھارا، اب تک اس شعبہ سے دو کتابیں ” التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ و شروحہا “ اور ” التعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب “ شائع ہوچکی ہیں جبکہ مالیٔ الجیب بعلوم الغیب، التعلیقات الرضویۃ علی میزان الاعتدال اور فوز الکرام بما ثبت فی وضع الیدین تحت السرۃ پر کام جاری ہے۔ اس شعبے کے ذمّہ دارمولانا کاشف سلیم عطاری مدنی (فارغُ التحصیل مرکزی جامعۃُ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی) ہیں۔
(2)شعبہ فقہِ حنفی:
اس شعبہ کے ذمّہ دار بھی مولانا کاشف سلیم مدنی ہیں اور اس کا مقصد علمائے اہلِ سنّت کی فقہِ حنفی کے متعلق کُتب و رَسائل کو تحقیق و تخریج سے ہم آہنگ کرکے شائع کرنا ہے، شیخِ محقق شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃُ اللہ علیہ کی بہترین کتاب ” فتح المنان فی تائید مذہب النعمان “ (صفحات: تقریباً ایک ہزار) پر کام جاری ہے، نیز علّامہ وصی احمد محدث سورتی رحمۃُ اللہ علیہ کا فقہِ حنفی کی مشہور کتاب ”منیۃ المصلی“ پر نہایت عمدہ حاشیہ ” التعلیق المجلی “ہے جس پر استاذُالحدیث مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی، مبلغِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا حافظ محمد حسان عطاری مدنی صاحب تحقیق و تخریج کا کام کررہے ہیں جو اِن شآءَ اللہ ” منیۃ المصلی “ کے ساتھ شائع کروایا جائے گا۔
(3)شعبہ دَرسی کُتب:
اس شعبہ کے ذمّہ دار مولانا افتخار احمد
[1] مولانا احمد رضا گھانچی عطاری مدنی صاحب مرکزی جامعۃُ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے فارغُ التحصیل ہیں، آپ مَاشآءَ اللہ شعبے کے تمام انتظامی امور اور مالکانِ عربی مَطابع سے رابطے کے کام کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں گویا یہ دعوتِ اسلامی کے علمی شعبوں اور عرب میں کُتب شائع کرنے والے اداروں کے مابین پُل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ (آفس ماہنامہ فیضانِ مدینہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع