دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

المدینۃُ العلمیہ کے علاوہ مصنف مدنی علمائے کرام

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

المدینۃُ العلمیہ کے علاوہ مصنف مدنی علمائے کرام

اَلحمدُ لِلّٰہ !جامعاتُ المدینہ کےمدنی علمائےکرام جس طرح دعوتِ اسلامی کےشعبہ المدینۃُ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر) میں اپنی تحریری خدمات سرانجام دےرہےہیں اسی طرح کثیر مدنی علمائے کرام ایسےبھی ہیں جو تدریس، افتاء، اسکول ٹیچنگ اور دیگر دینی و دنیوی اداروں میں مصروفِ عمل ہونے کےباوجود تحریری کام میں بھی اپنے اپنے اعتبار سے حصّہ ملائے ہوئےہیں، چند کا ذکرملاحظہ کیجئے: (1)مفتی ابومحمد علی اصغر عطّاری مدنی: (سن فراغت2002ء)، موجودہ مصروفیت: مفتی دارالافتاء اہل سنت، رکن مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، چند کتب کے نام: (1)جی ایم آئی کا ممبر بننے کی شرعی حیثیت (2)احکام زکوٰۃ (3)سود کیا ہے؟ مثالیں اور اقسام (4)لقمہ کے مسائل (5)راہِ علم (6)احکام القراٰن۔ (2)مفتی محمدہاشم خان عطّاری مدنی: (سن فراغت2004ء)، موجودہ مصروفیت: مفتی دارالافتاء اہل سنّت، چند کتب کے نام: (1)شرح جامع ترمذی (2)قرآن و حدیث اور عقائد اہل سنّت (3)فیضان فرض علوم (4) خطبات ربیع النور (5)حضور غوث اعظم رضی اللہُ تعالیٰ عنہ و عقائد و نظریات (6)حضرت ابراہیم علیہ السلام اور سنتِ ابراہیمی (7)معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور معمولات و نظریات (8)احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت (9)حکومت رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی (10)مطلع القمرین فی ابانۃ سبقۃ العمرین (ترجمہ و تحقیق بنام: افضلیت ابو بکرو عمر) (11)احکام داڑھی مع جسم کے دیگر بالوں کے احکام (12)تلخیص فتاویٰ رضویہ (جلد5تا7) (16)محرم الحرام اور عقائد و نظریات (17)احکامِ تراویح و اعتکاف مع روزے کے اہم مسائل۔ (3)مولانا محمد انس رضا عطّاری مدنی: (سن فراغت2005ء)، موجودہ مصروفیت: دارالافتاء اہل سنت، چند کتب کے نام: (1)دلائل احناف (2)طلاق ثلاثہ کا تحقیقی جائزہ (3)بہار طریقت(4)بدکاری کے متعلق شرعی مسائل(5)صلہ رحمی اور قطع تعلقی کے احکام (6) رسم و رواج کی شرعی حیثیت (7)حسام الحرمین اور مخالفین (8) حج و عمرہ اور عقائد و نظریات(9) حجیت فقہ (10)دین کس نے بگاڑا؟ (4)مولانا محمد حسان رضا عطّاری مدنی: (سن فراغت2005ء)، موجودہ مصروفیت: دارالافتاء اہل سنّت، چند کتب کے نام: (1)التعليقات الرضويه على تقريب التهذيب(عربی) (2) تحقيق الجزء الأول من صحيح البهاري (عربی) (3)بلوغ الآمال وحصول المرضاة بتحقيق حديثي نجوم الاهتداء وسفينة النجاة (اردو) (4)التحقيق المعتمد في رواية الكذاب ودرجات السند (اردو) (5)تحقيق فوز الكرام للعلامة قائم السندي (عربی) (6)التعليقات الرضوية على ميزان الاعتدال (عربی)۔ (5)مولانا غلام مصطفیٰ صدیقی مدنی: (سن فراغت:2000)موجودہ مصروفیت:تصنیف و تالیف مطبوعہ کتب: 6۔ (6)ابوتراب مولانا ناصرالدین ناصر عطاری مدنی: (سن فراغت2000) موجودہ مصروفیت: امامت اور تصنیف وتالیف، مطبوعہ کتب و رسائل:150 سے زائد (7)رکن شوریٰ ابواسیدمولانا محمد جنید رضا عطاری مدنی: (سن فراغت 2007) موجودہ مصروفیت ، مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن، نگرانِ مجلس جامعات المدینہ للبنات،نگران مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ،صدر کنزالمدارس بورڈ، وغیرہ، مطبوعہ کتب: 4، غیرمطبوعہ کتب:2عدد (8)ابوالنورمولانا ازہار علی عطاری مدنی: (سن فراغت 2007) موجودہ مصروفیت، مدرس جامعۃُ المدینہ اور امامت و خطابت، مطبوعہ کتب:1عدد، غیرمطبوعہ کتب:1عدد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن