دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مولانا ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری مدنی

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

مولانا ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری مدنی

اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ میں باقاعدہ عالم کورس کروایا جاتا ہے آج 25 سال اس کے آغاز کو ہو چکے ہیں، اللہ ربُّ العٰلمین اس پر مزید رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔یہ دینی مدارس ہی ہیں جہاں سے حقیقی طور پر علمِ دین، رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی میراث قراٰنِ پاک، حدیثِ رسول کا علم سیکھا اور سکھایا جاتا ہے اور جو چیزیں قراٰن و حدیث کو سمجھنے کے لئے معاون ہیں، وہ علوم بھی باقاعدہ ایک منظم طریقے کے مطابق پڑھائے جاتے ہیں، دینی مدارس کی تاریخ تو اتنی ہی قدیم ہے گویا کہ جتنی اسلام کی تاریخ قدیم ہے کیونکہ دینی مدارس بعینہ عہدِ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے لے کر آج تک اپنے ایک مخصوص انداز سے چلتے آ رہے ہیں اور وہ کام ہورہا ہے جو نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی میں ہوتا آیا ہے، چاہے وہ مکی زندگی ہو یا مدنی زندگی۔علم سیکھنے کا تسلسل صحابۂ کرام میں باقاعدہ رہا ہے۔ خصوصاً جب رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مدینہ شریف تشریف لائے تو وہاں پر اصحابِ صفہ کا ایک مخصوص چبوترا تھا جسے علمِ دین کے سیکھنے کی پہلی درسگاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ وہاں پر بڑے بڑے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے علمِ دین کو سیکھا ہے، وہ صحابۂ کرام جن کا نام آج ہم لوگ لیتے ہیں۔ حتّٰی کہ وعظ ہو یا بیان ان کی مرویات کا اس میں ذکر ہوتا ہے مثلاً حضرت ابو ہریرہ اور حضرت انس رضی اللہ عنہما اور بھی کئی صحابۂ کرام ہیں تقریبا ً 70صحابۂ کرام کی تعداد وہ ہے جو مدینۂ منوّرہ میں سب سے پہلے دینی طالبِ علم کہلائے اور آج اُن کا فیض پوری دنیا میں عام ہے۔دینی مدارس کا اپنا ایک مخصوص نصاب ہوتا ہے اور اس نصاب کو انتہائی پاکیزہ اور اچھے ماحول میں پڑھایا جاتا ہے۔مستند علمائے کرام کا انتخاب ہوتا ہے جو علوم و فنون پڑھاتے ہیں۔ وہ علوم جو عربی سیکھنے میں معاون ہوتے ہیں ان سے آغازکیا جاتا ہے۔ مثلاً صرف ونحو، ترجمۂ قراٰن، حدیث، تفسیر، فقہ، اصولِ فقہ وغیرہ، آگے چل کر مزید علوم مثلاً معانی، ادب، منطق، فلسفہ وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں۔ اِن کُتب کا بھی انتخاب ہوتا ہے۔ یہ نظام برسوں سے چلا آ رہا ہے۔ جامعۃُ المدینہ کی خصوصیات میں سے ایک بات یہ ہے کہ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جتنا پیار جامعۃُ المدینہ والوں سے کرتے ہیں اتنا پیار شاید ہی کسی اور شعبے سے کرتے ہوں گے اس پر تو کئی لوگ گواہ بھی مل جائیں گے۔بارہا اس کا مدنی چینل پر مشاہدہ بھی ہوا ہے، اس لئے کہ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خود ایک علم دوست ہیں اور علم والوں سے پیار کرتے ہیں۔ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ان سے محبت فرمانے کا ایک مخصوص انداز ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ جہاں پر بھی علمِ دین پڑھایا جاتا ہے وہاں عمل کی بھی ترغیب دلائی جاتی ہے۔علم پر عمل کے حوالے سے بہت تربیت کی جاتی ہے۔امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا یہی انداز ہے، اللہ پاک آپ کو بہت زیادہ عزتیں عطا فرمائے اور آپ کو عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ جامعۃُ المدینہ کے جتنے بھی اساتذہ اور طلبۂ کرام ہیں، مجالس ہیں، معاونین ہیں اور ان کے علاوہ جو بھی جتنے بھی مالی طور پر مدد کرنے والے ہیں اللہ پاک ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے والوں سے التماس ہے کہ وہ بھی جامعۃُ المدینہ کے دست و بازو بنیں اور شانہ بشانہ ہو کر دینِ اسلام کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو علمِ نافع عطا فرمائے۔جو علم سیکھتا اور سکھاتا ہے اور بطورِ خاص رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی احادیثِ پاک پڑھتا ہے، یاد رکھتا ہے، آگے پہنچاتا ہے تو اس کے بارے میں آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعا فرمائی ہے کہ اللہ اس کا چہرہ ترو تازہ رکھے۔ یہ علم والوں کی شان ہے کہ ان کے چہرے دنیا میں تر و تازہ رہیں گے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن