دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مولانا ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
بلندی و عروج عطا فرماتا ہے۔ ارشاد ربانی ہے: یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْۙ-وَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍؕ ترجمۂ کنزُ الایمان : اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا درجے بلند فرمائے گا۔ (پ28، المجادلۃ:11) حضرتِ سَیِّدُنا آدم علیہ السلام کی فرشتوں پر برتری و بلندی کا ایک سبب اہلِ علم نے علم ہی قرار دیا ہے اور یہ علمِ دین ہی کی برکت ہے کہ صحیح حدیث کے مطابق جو طالبِ علم کسی راستے پر علم کی طلب میں چلتا ہے تو فرشتے اس کی رضا کے لئے اپنے پَر بچھا دیتے ہیں۔ علمائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں:ان کا اس طرح تعظیم کرنا غالباً اسی اَثر کی وجہ سے ہے کہ علم کی برتری کے سبب حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اللہ کریم کا کروڑ ہا کروڑ احسان ہے کہ اس نے امیرِ اہلِ سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا الیاس قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی صورت میں ایک نعمت ہمیں عطا فرمائی۔ جہاں عامۃُ الناس کو دین کی طرف راغب کرنے کے لئے تبلیغ کے کئی شعبوں میں آپ نے تجدیدی کارنامے انجام دیئے وہیں اہلِ سنّت پر ایک بہت بڑا احسان جامعۃُ المدینہ کی صورت میں ایک نافع اور جاندار شعبہ عطا کرنا ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ آج سے 25 سال قبل امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جامعۃُ المدینہ کی صورت میں جو پودا لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے۔ سینکڑوں شاخیں اس کی ملک و بیرونِ ملک میں علمِ دین کی اشاعت میں مصروفِ عمل ہیں۔ ہزاروں طلبہ وطالبات درسِ نظامی کر کے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور آج دین کے مختلف شعبوں میں خدمتِ دین کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ دارُالافتاء اہلِ سنّت، المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) میں افتاء و تصنیف کا کام کرنے والے عموماً مدنی علمائے کرام ہی ہیں۔ مدنی چینل کے مبلغین ہوں یا دیگر شعبہ جات البتہ علمی خدمات اسی شعبے کے علمائے کرام سرانجام دے رہے ہیں۔ جامعۃُ المدینہ سے فارغُ التحصیل کئی علمائے کرام مختلف یونیورسٹیز سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کے قیام کو 25 مکمل ہوئے ہیں۔اس خوشی کے موقع پر ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی جانب سے ایک خصوصی شمارہ شائع کیا جا رہا ہے۔ میں تہ دل سے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور مجلسِ جامعۃُ المدینہ کو مبارک پیش کرتا ہوں،مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا شکر گزار ہوں کہ وہ جامعۃُ المدینہ کے لئے ایک خصوصی شمارہ شائع کر رہی ہے۔ اللہ ربُّ العزّت اپنے حبیبِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے میں ہم سب کو دو جہاں میں عافیت عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مولانا ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی طرف سے جامعۃُ المدینہ کے حوالے سے جو خصوصی شمارہ شائع ہو رہا ہے یہ بہت اچھا اِقدام ہے۔ اس سے پہلے اسی طرز پر ”فیضانِ امامِ اہلِ سنّت“ بھی شائع ہو چکا ہے۔ اس طرح خاص کسی ایک موضوع پر ماہنامہ چھپنا بڑی خوبیوں کا حامل ہوتا ہے کہ ایک ہی موضو ع پر کافی معلومات مل جاتی ہیں۔ ایک ہستی یا کسی ایک شعبے کو مختلف انداز سے سمجھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ عصرِ حاضر کے جامعات میں ایک بڑا ادارہ ہے جس کا فیضان اس وقت پوری دنیا میں عام ہے کہ ان جامعات سے فارغُ التحصیل علمائے کرام کئی ممالک میں دین کی تعلیم کے لئے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں۔دعوتِ اسلامی کا شعبہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ امیرِ اہلِ سنّت ہے جس میں درسِ نظامی کے ساتھ تصوف و اخلاقیات کی تعلیم قدم بقدم دی جاتی ہے۔ طلبۂ کرام کو نفلی روزے رکھتے ہوئے، اپنے پیرِ کامل کا اداب کرتے ہوئے، نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔دینی تعلیم کے اعتبار سے بھی ملک بھر میں ان طلبۂ کرام کی کارکردگی بہت اچھی ہوتی ہے۔ اللہ پاک جامعۃُ المدینہ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن