30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃُ المدینہ کا قیام:
اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں کثیر جامعاتُ المدینہ قائم ہیں، جن کے ذریعے ہر سال سینکڑوں مدنی عُلمائے کرام زیورِ علم سے آراستہ ہونے کے بعد مختلف شعبہ جات میں دینی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ ان میں سے کچھ مدنی عُلمائے کرام منصبِ تدریس پر فائز ہوکر مزید علما تیار کرتے ہیں، کچھ امامت و خطابت کے فرائض انجام دیتے ہیں، کئی راہِ خدا کے مسافر بن کر اُمّتِ مسلمہ کی ہدایت و راہنمائی کے لئے کوشاں ہوجاتے ہیں، کچھ علمائے کرام تخصص فی الفقہ کرنے کے بعد دارُالافتاء اہلِ سنّت میں فتویٰ نویسی کے ذریعے لوگوں کو شرعی مسائل بتا کر ان کی دینی اور علمی الجھنیں دور کرتے ہیں اور کچھ مدنی علمائے کرام تحریروتصنیف اور تحقیق کے میدان میں اترکر علمِ دین کی شمع فروزاں کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہوجاتے ہیں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ جامعاتُ المدینہ سے فارغُ التحصیل مدنی علمائے کرام کو علمِ دین سے روشناس کروانے کے بعد قابلیت و صلاحیت کی بنیاد پر مختلف شعبہ جات میں دینی خدمات سپرد کی جاتی ہیں اور ہر شعبے میں مدنی علمائے کرام کی دینی خدمات قابلِ فخرتصوّر کی جاتی ہیں۔ اگر ہم ان مدنی عُلمائے کرام کی تصنیف و تالیف اور تحقیق سے متعلّق کاوشوں کی بات کریں تو اس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 1422ھ مطابق2001ء کو جامعۃُ المدینہ گلستانِ جوہر (کراچی، پاکستان) میں ایک علمی و تحقیقی اورتصنیفی ادارہ المدینۃُ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر) قائم کیا گیا ہے۔ جس نے امیرِاہلِ سنّت، حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خواہش کے مطابق ابتداءً اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃُ اللہ علیہ کے رسائل کو دورِ جدید کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تلخیص و تسہیل اور حواشی کے ذریعے صراحت و وضاحت کے ساتھ شائع کرنے کا بیڑا اُٹھایا جس میں خاطر خواہ کامیابی ملی۔ جمادی الاولیٰ 1424ھ مطابق جولائی 2003ء میں اس ادارے کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی پاکستان) میں منتقل کردیاگیا۔ شروع میں اس ادارے میں صرف 6 شعبے (1)شعبہ کُتبِ اعلیٰ حضرت (2)شعبہ دَرسی کُتب (3)شعبہ اصلاحی کتب (4)شعبہ تراجمِ کتب (5)شعبہ تفتیشِ کُتب اور (6)شعبہ تخریج قائم ہوئے پھر علمی کاموں کی بہتات کی وجہ سے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور تزئین و آرائش سے مزیّن 15 کمروں پر مشتمل اور بہترین لائبریری پر مشتمل وسیع اور خوب صورت عمارت تعمیر کی گئی جس میں23 شعبہ جات میں 121 سے زائد مدنی علمائے کرام کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو ان کے دینی کاموں میں بہتری کے لئے کافی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ علیٰ احسانہٖ ستمبر 2021ء تک683 کُتب و رَسائل پر کام مکمل ہونا اور 40 کتب و رسائل کا مراحلِ ترتیب میں ہونا بلاشبہ ان مدنی علمائے کرام کی انتھک محنتوں کا ہی ثمر ہے۔ عوام و خواص میں ان کے اس علمی وتحقیقی لٹریچر کی مقبولیت کایہ واضح ثبوت ہے کہ 2017تا2021ء تک دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے تقریباً ایک کروڑ 52 لاکھ 66ہزار260 سے زائد لوگ (Visitors) مختلف کُتب و رَسائل ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ یقیناً اس صحت مند علمی مواد کے ذریعے ہمارے معاشرے سے جہالت کی تاریکیاں چھٹ جائیں گی اور علمِ دین کی شمع فروزاں سے ہر طرف اجالا ہی اجالا ہوگا۔
المدینۃُ العلمیہ میں مدنی علمائے کرام کے کام کا انداز:
(1)ریسرچ کےپراسس:
*کام کی پلاننگ*ٹاپک پر ریسرچ*بنیادی خاکے کی تیاری *سرچنگ سافٹ ویئرز کا استعمال *مواد (Content) جمع کرنا *قدیم اور مستند کتابوں سے استفادہ۔
(2)تحریروترتیب کے پراسس:
*مواد(Content)کی ترتیب*عنوانات اور ابواب کے تحت مواد کی تقسیم *مضامینِ قراٰن و حدیث کا اضافہ *قراٰن وحدیث کی آسان تفہیم *حذف و اضافہ*مفید معلومات سے مزیّن کرنا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع