30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدنی علمائے کرام کی تحریری خدمات
مولانا فرمان عطّاری مدنی
(شعبہ فیضانِ قراٰن، المدینۃ العلمیہ، کراچی)
ربِّ کائنات نے جسم انسانی كو بے پناہ خصوصیات اور صلاحیتوں سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ دورِ جدید میں اس کی ایجادات کے کمالات دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اسی خالق ومالک نے انسان کو اپنے مَافِی الضمیر کو بیان کرنے کے لئے زبان اور قلم جیسی عظیم نعمتیں بھی دی ہیں جن کے ذریعے ہم کسی کو اپنی بات اچّھے انداز میں سمجھانے کی قابلیت پیدا کر سکتے ہیں، کچھ لوگ اپنی محنت وشوق کی بدولت اس میں ایسی کامل مہارت حاصل کرلیتے ہیں کہ ان کی زبان وقلم سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ سننے، پڑھنے والوں کے دل کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے۔ زبان و قلم دونوں ہی ربِّ کریم کی عظیم نعمتیں ہیں مگر کتابت کی افادیت واہمیت خطابت کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ ہر لکھی ہوئی چیز مستند اور قابل اعتماد ہوتی ہے اور بوقتِ ضرورت بطورِ ثبوت بہت سی پریشانیوں سے بچالیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ قراٰنِ کریم نے بھی خرید و فروخت یا لین دین کے دیگر معاہدوں کو لکھنے کا حکم دیا ہے۔ تحریر کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس کے اثر ات تا دیر قائم رہتے ہیں اور پڑھنے والا جب چاہے اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ تحریر میں مختلف زاویوں سے غوروفکر کرکے مختلف نتائج برآمد کرنے کا موقع ملتاہے جس سے ہماری سوچ و فکر کی صلاحیت کا دائرہ وسیع ہوتا ہے۔
محرّر کے لئے اہم اُمور:
کسی بھی فن میں مہارت اور دسترس حاصل کرنے کے لئے کچھ اصول ہوتے ہیں اور فنِ تحریر میں جن امور اور اصول سے ہماری تحریر میں نکھار پیدا ہوسکتا ہے اور ایک اچّھے قلمکار بن کرہم قاری کو اپنی بات سمجھانے اور اسے عمل کیلئے آمادہ کرسکتے ہیں ان میں سے چند ایک یہ ہیں: (1)محرّر کے پاس معلومات کا وافر ذخیرہ موجود ہو (2)جس موضوع پر لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے اس بارے میں اس کاوسیع مطالعہ ہو (3)اس کے ذہن میں الفاظ کاخزانہ ہو (4)لکھنے والے کیلئےضروری ہے کہ تحریر میں نکھار کے لئے بار بار مشق کرتاہو (5)انشا پردازی جانتا ہو (6)الفاظ کو دُرست لکھنے کے لئے اس کا املاء بھی جانتا ہو (7)محاوَرات کا استعمال جانتا ہو (8)موقع کی مناسَبت سے ضربُ الامثال کے استعمال کا فن رکھتا ہو(9)جس موضوع پر لکھنا چاہتاہے اس بارے میں اس کا ذاتی مشاہَدہ و تجربہ بھی ہو (10)تحریر کے بعد اس کا تنقیدی جائزہ لے کر اس میں موجود خامیوں کوپہچاننے اور انہیں دور کرنے کی صلاحیت رکھتاہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع