30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے اَخلاق سنوارنے کے لئے انہیں ”تربیتی کورس“ کرواتے ہیں، نمازیں دُرست کروانے کے لئے ”نَماز کورس“ کرواتے ہیں، فرائض و واجبات کی معلومات فراہم کرنے کے لئے ”فرض علوم کورس“ کرواتے ہیں۔ مدنی علمائے کرام اس شعبہ میں حصہ لیتے ہوئے اب تک900سے زائد کورسز کرواچکے ہیں جن میں 88 ہزار سے زائد مسلمانانِ اُمّت نے شریک ہو کر اپنی نمازوں کی اصلاح کی، غلطیوں کو دُور کیا اور اپنے اخلاقیات کو بہتر سے بہتر بنایا ہے، تاحال یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔
مدنی چینل پر مختلف سلسلوں کے ذریعے دین کی خدمت
اَلحمدُ لِلّٰہ !دعوتِ اسلامی الیکٹرونک میڈیا (مدنی چینل) کے ذریعے بھی ملک و بیرونِ ملک میں گھر گھر دین کی دعوت پہنچا رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے اس شعبہ کاقیام سِن2008ء میں ہوا۔ مدنی چینل پر اَلحمدُ لِلّٰہ کئی کئی گھنٹے کی فریش نشریات جاری ہوتی ہیں، گزشتہ صرف 12ماہ میں269پروگرامز کی4355 اقساط جاری ہوئی ہیں جن کی نشریات3798گھنٹوں پر مشتمل ہیں۔
اس شعبہ میں کم و بیش 119سے زائد مدنی علمائے کرام ہیں جو مختلف لائیو اور ریکارڈڈ پروگرامز اور بیانات کے ذریعے لوگوں تک دینِ اسلام کی دُرست اور مستند تعلیمات پہنچا رہے ہیں اور اسکرپٹ رائٹنگ، کنٹینٹ چیکنگ اور لائیو و ریکارڈڈ سلسلوں کی شرعی و تنظیمی تفتیش کے حوالے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اَلحمدُلِلّٰہ ان پروگرامز کے کثیر مثبت نتائج بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
اللہ ربُّ العزت سے دعا ہے کہ تمام مدنی علمائے کرام کی دینی خدمات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے جذبوں میں مزید اضافہ فرمائے، خدمتِ دین میں حصہ لینے والے خوش عقیدہ علمائے کرام کی تعداد میں مزید اضافہ فرمائے اور کل بروزِ حشر مفتیانِ کرام و علمائے دین کے ہمراہ ہم سب کو حُضور خاتمُ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جھنڈے کے سائے میں جگہ نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع