دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

وعظ و نصیحت اور بیانات کے ذریعے دینی خدمات

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اپنی زندگیاں دینِ اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کررکھی ہیں۔ دینِ متین کی خدمت کے جذبے کے تحت دِن بَدِن یہ مدنی علمائے کرام آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ یہ سب اللہ پاک کے فضل، اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظرِ عنایت اور بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اِخلاص اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اشاعتِ اسلام سے متعلق چند ان شعبہ جات کا ذکر کیا جاتا ہے جن میں مدنی علمائے کرام کی خدمات پیش پیش ہیں۔

وعظ و نصیحت اور بیانات کے ذریعے دینی خدمات

یہ خدمتِ دین کا وہ عظیم ذریعہ ہے جس کی اہمیت کا انکار کوئی عقلمند شخص نہیں کر سکتا، چنانچہ قراٰنِ مجید فُرقانِ حمید میں اللہ ربُّ العزت ارشاد فرماتا ہے: وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ ترجمۂ كنز الايمان : اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے۔(پ24، حٰمٓ السجدۃ:33) اس آیت کے تحت تفسیر خزائنُ العرفان میں ہے: کہا گیا ہے کہ اس دعوت دینے والے سے مراد حُضور سیّدِ انبیاء صلَّی اللہ علیہ وسلَّم ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے وہ مؤمن مراد ہے جس نے نبی علیہ السلام کی دعوت کو قبول کیا اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دی۔ صاحبِ جوامعُ الکلم، خاتمُ النَّبیین حضرت محمدِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے وعظ و نصیحت کے ذریعے سے بھی دینِ اسلام کی اشاعت فرمائی ہے،جسے بیان کرنے کے لئے خطبۃ الوداع اور اس جیسی دیگر مثالیں کافی ہیں۔ بحمدِ اللہ تعالیٰ! دین کی دعوت کو عام کرنے میں مدنی علمائے کرام کی ایک تعداد اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ یہ مدنی علمائے کرام خطابت کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر درسِ قراٰن کا سلسلہ کرتے ہیں، درسِ تفسیر دیتے ہیں، لوگوں کی شرعی راہنمائی کرتے ہیں، انہیں نماز کورس اور فرض علوم کورس وغیرہ بھی کرواتے رہتے ہیں۔

”وقف مبلغین“ مدنی علمائے کرام کی دینی خدمات

دینِ اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے مدنی علمائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی میں ”وَقف مبلغین“ کہا جاتا ہے۔ یہ مدنی علمائے کرام مدنی مرکز سے دیئے گئے جدول کے مطابق مسلمانوں سے خیر خواہی کے جذبے کے تحت ملک وبیرونِ ملک سفر کرکے مختلف مقامات پر دین کی دعوت دیتے، بیانات کرتے اور غیر مسلموں تک اسلام کا پیغام پہنچاتے ہیں۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے مبلغین دعوتِ اسلامی جن میں وقف مبلغین مدنی علمائے کرام بھی شامل ہیں ان کی کوششوں سے اب تک سینکڑوں غیر مسلم دامنِ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔ یہ مبلغین لوگوں کو فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ سنتیں سکھاتے اور ان پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیتے رہتے ہیں۔

تربیتی اجتماعات کے ذریعے مدنی علمائے کرام کی دینی خدمات

بلا شبہ موجودہ دور میں کسی بھی موضوع پر مکمل معلومات حاصل کرنے کے اسباب موجود ہیں مگر دینی یا دنیوی کسی بھی موضوع پر منعقد ہونے والےتربیتی اجتماعات کے فوائد کا انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان میں انسان تھوڑے وقت میں موضوع سے متعلق ابتدائی اور ضروری معلومات، اہمیت اور تفصیل حاصل کرنے کے ذرائع جان لیتا ہے۔ مدنی علمائے کرام زکوٰۃ، روزہ، حج، قربانی اور تجارت جیسے اہم ترین موضوعات پر تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرکے لوگوں کو شرعی مسائل سے متعلق مستند معلومات فراہم کرتے اور شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں ان کی دینی الجھنوں اور پریشانیوں کا حل پیش کرتے ہیں۔

کورسز کے ذریعے مدنی علمائے کرام کی دینی خدمات

کورسز بھی دعوتِ اسلامی کا ایک ایسا شعبہ ہے جس کے ذریعے مدنی علمائے کرام بھی وسیع پیمانے پر دینِ متین کی خدمت کر رہے ہیں اس شعبے سے منسلک مدنی علمائے کرام مختلف ممالک اور شہروں کا سفر اختیار کرکے مساجد اور دیگر مقامات پر لوگوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن