دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مدنی علمائے کرام کی اشاعتِ دین میں خدمات

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

مدنی علمائے کرام کی اشاعتِ دین میں خدمات

مولانا شعیب رئیس عطاری مدنی (شعبہ کتب اعلیٰ حضرت، المدینۃ العلمیہ، کراچی) انسان کی دنیوی زندگی کا اولین مقصد رضائے الٰہی حاصل کرنا ہے اور اس کا ایک عظیم ذریعہ اس کے پسندیدہ دین یعنی دینِ اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے سبب ربِّ کریم کی بارگاہ سے ہمیں بہترین اُمّت ہونے کا خطاب ملا، جیساکہ قراٰنِ مجید فُرقانِ حمید میں اللہ ربُّ العزت ارشاد فرماتا ہے: كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  ترجَمۂ كنز الايمان : تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔ (پ4،اٰل عمرٰن: 110) نیکی کی دعوت عام کرنا وہ مبارک عمل ہے جسے اللہ پاک کے محبوب ترین بندے سر انجام دیتے آئے ہیں، کئی بزرگ ہستیوں نے تو اپنی زندگیاں اسی نیک کام کے لئے وَقف کردیں۔ اسی مقصد کے تحت1981ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، تادمِ تحریر یہ عظیم تحریک اپنے مقصد کے تحت 80سے زائد شعبہ جات (Departments) میں دینِ متین کی اشاعت کر رہی ہے، دعوتِ اسلامی سے منسلک نیکی کی دعوت اور دینِ اسلام کی اشاعت میں مصروف لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں میں ایک تعداد اس تحریک کے عظیم شعبہ ”جامعۃُ المدینہ“ سے عالم کورس مکمل کرنے والے مدنی علمائے کرام کی بھی ہے جو دنیا بھر میں دین اور نیکی کی دعوت عام کرنے میں کوشاں ہیں، کوئی تنظیمی ذمہ داریوں پر فائز ہو کر اشاعتِ دین میں مصروف ہے تو کوئی ویسے ہی دینی کاموں کی خدمت کے لئے حاضر رہتاہے، کوئی قراٰن و سنّت کے مطابق وَعظ و نصیحت اور بیانات کے ذریعے لوگوں کی اصلاح میں مصروف ہے، کوئی ملک و بیرونِ ملک سفر کر کے لوگوں کو فرض علوم سکھا رہا ہے تو کوئی مختلف مقامات پر قربانی، زکوٰۃ، حج اور تجارت وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر تربیتی اجتماعات کرکے اُمّتِ مسلمہ کو شرعی مسائل سے آگاہی دے رہا ہے بلکہ بعض مدنی علمائے کرام نے تو اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن