دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
تھا۔ آخر میں ایک بار پھر ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ہی نہیں بلکہ مدرسۃُ المدینہ بننے سے لے کر آج ”کنزُ المدارس بورڈ“ بننے تک انتظامی طور پر بات کروں تو قبلہ باپو شریف سیّد عبد القادر رحمۃُ اللہ علیہ سے لے کر آج تک جو جو منتظم، ذمّہ دار، مجالس کے افراد اور مختلف نگران وغیرہ جو عملی طور پر شروعِ دن سے لے کر آج تک جامعۃُ المدینہ کے نظم و نسق اور انتظامات کرنے میں کوشاں رہے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر ان حضرات کی عملی مدد سے جامعۃُ المدینہ کی ترقی کی رفتار ٹھہراؤ کا شکار نہیں ہوئی اُن سب کو اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائے۔ اگر علمی دنیا کی بات کی جائے تو بالخصوص ہر وہ استاد جس نے مجھے پڑھایا اور جامعۃُ المدینہ کے کسی بھی درجے کو پڑھایا، اپنا خون جَلا کر محنت و مشقت کر کے اسباق کو پڑھا کر اس ادارے کو جِلا بخشتے رہے۔ اللہ پاک ان تمام اساتذہ کو اچھا بدلہ عطا فرمائے اور ان کے اس عظیم کام کو قبول فرما کر انہیں بے حساب جنّت میں داخل فرمائے۔ اگر مالی تعاون کی بات کروں تو جس جس شاخ کے ساتھ جس نے بھی تعاون کیا ہے وہ سب عظیم لوگ ہیں کہ انہیں موقع ملا اور انہوں نے صدقۂ جاریہ والے کام کو آگے بڑھا دیا ہے۔ اللہ پاک ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اللہ پاک میرے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے جو کہ اس ادارے کے روحانی باپ ہیں، انہوں نے شاید ہی کسی اور شعبے کی تربیت کے لئے اتنا وقت دیا ہو جتنا وقت جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کو دیا ہے۔ جن کی سوچ اور تربیت نے کئی افراد کو صحیح معنوں میں کندن بنایا ہے، جن کی کڑھن اس ادارے کے لئے آبِ شفا سے بھی زیادہ قیمتی ثابت ہوتی رہی ہے اور اَلحمدُلِلّٰہ آج تک آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کرم فرما رہے ہیں۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی توقعات کے مطابق اس ادارے کو بڑھتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امید کی جاتی ہے کہ جامعۃُ المدینہ سے تعلق رکھنے والے اس مجلّہ کو وہ لوگ شوق سے پڑھیں گے جن کا تعلق جامعۃُ المدینہ سے ہے۔میں جب اپنے ماضی میں جھانکتا ہوں آیا وہ طالبِ علمی کا زمانہ ہو یا تدریس کرنے کا زمانہ ہو مجھے اپنی بہت ساری غلطیوں اور خطاؤں پر ندامت ہوتی ہے، البتہ جن طلبہ کو یا اساتذہ کو میری طرف سے تکلیف پہنچی ہو، میں ان سے ملتمس ہوں کہ مجھے معاف فرما دیں۔

مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی

آج سے 25 سال پہلے امیرِ اہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی سر پرستی میں جامعۃُ المدینہ کا لگایا گیا پودا تناور درخت بن چکا ہے۔یہ درخت اپنے گھنے سائے سے فیضیاب کرنے کے ساتھ ساتھ اہلِ سنّت کو اپنے ثمرات سے بھی مستفیض کر رہا ہے۔ اس کی شاخیں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی پھیل چکی ہیں، جامعۃُ المدینہ نے 25سال کے مختصر عرصے میں اہلِ سنّت کو کثیر مفتیانِ کرام، علما، مدرّسین، محقّقین اور مصنفین عطا کئے ہیں۔ اللہ پاک جامعۃُ المدینہ کے فیض کو تا صبحِ قیامت جاری و ساری رکھے۔ وہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جو جامعۃُ المدینہ کی ترقی میں کوشاں رہے ہیں، ٹھیک اسی طرح مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بھی مبارک باد کی مستحق ہے کہ 25 سال مکمل ہونے پر 219 صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ شائع کر رہی ہے۔ ان کی یہ کوشش اِن شآءَ اللہ نفع مند ثابت ہوگی۔ لوگوں کو اس طرف آنے میں رغبت بھی حاصل ہو گی۔ اللہ پاک ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مولانا حافظ محمد حسان رضا عطاری مدنی

اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط علم اللہ کریم کی وہ نعمت ہے جس کی بدولت وہ رب العزت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن