دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

نظامِ طعام (Meals Facility):

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
علاج معالجہ کی سہولت، موسمی امراض کی آگاہی پیش کی جاتی ہے، گنجائش ہونے کی صورت میں جامعۃُ المدینہ کے اندر ہی چند بیڈز پر مشتمل اسپتال بھی بنایا جاتا ہے۔ بعض بڑی بیماریوں کے علاج کے لئے یا آپریشن اور ایمرجنسی کی صورت میں دیگر اسپتالوں سے علاج کروایا جاتا ہے اور اس کام میں دعوتِ اسلامی کے ادارے F.G.R.F سے معاونت بھی لی جاتی ہے۔

نظامِ طعام (Meals Facility):

طلبہ کے لئے فری طعام کا بہترین انتظام کیا جاتا ہے، حفظانِ صحت کے اُصولوں کے مطابق پورے ہفتے کا ایک جدول ترتیب دیا گیا ہے جس کو موسم اور علاقے کی کیفیت کے مطابق معمولی کمی بیشی کے ساتھ نافذ کیا جاتا ہے جس میں صحت بخش، عمدہ، سادہ، مفید روایتی کھانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کھانا کھلانے کےلئے ہال، دسترخوان، اچّھے برتن اور صاف پانی کا انتظام بھی لازمی کیا جاتا ہے۔

صاف پانی (Clean Water):

اَلحمدُلِلّٰہ ہر طرح کی آلودگی، بیکٹیریا، گندگی سے محفوظ پینے کا پانی پیش کرنے کے لئے آر-او (R.O) فلٹر پلانٹ کا التزام کیا جاتا ہے جبکہ جہاں پلانٹ کا انتظام نہیں ہے وہاں بھی صاف اور میٹھا پانی پہنچانے کی سعی کی جاتی ہے۔

دارُالمطالَعہ (Library):

ہر جامعۃُ المدینہ میں ایک لائبریری کا قیام ضروری سمجھا جاتا ہے جس میں مختلف عُلوم و فُنون پر مشتمل، اَخلاقی، روحانی، تبلیغی اور دینی قدیم اور جدید کُتب کو مطالعے کے لئے رکھا جاتا ہے۔ مطالعہ کرنے کے لئے موافق ماحول، کُتب کی حفاظت، ترتیب اور عمدہ فرنیچر کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

نظامُ الاوقات(Time schedule):

نظامُ الاوقات یا جدول کے ساتھ انسان کم وقت میں زیادہ کام کر لیتا ہے، اس سے شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور کامیابی کی منزلیں طے کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ ہاسٹل سسٹم کی انفرادی خصوصیات میں 24گھنٹے کا بہترین نظامُ الاوقات یا جدول بھی ہے۔ طلبہ کے سونے، جاگنے، کھانے، پڑھنے، اسباق کی تکرارکرنے اور قریبی علاقوں میں دینی کاموں کے اوقات طے شدہ ہیں جس سے طلبہ وقت کے پابند اور اچّھی شخصیت کے مالک بَن کر معاشرے کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

طلبہ کو عمدہ کھانے پیش کرنا:

بعض اوقات اہم مواقع پر جدول سے ہٹ کر بہت ساری عمدہ اور اچّھی غذائیں طلبہ کو کھانے میں پیش کی جاتی ہیں، مثلاً سردیوں کے موسم میں مچھلی اور انڈے مہیا کئے جاتے ہیں، پھلوں میں آم وغیرہ اور کبھی جوس اور کبھی دودھ بھی دیا جاتا ہے، بقر عید کے موقع پر کباب، بار بی کیو، کسٹرڈ، کھیر بنا کر دی جاتی ہے، بسااوقات عید کے موقع پر امیر ِاہل ِسنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے بعض طلبہ کی دعوت ہوتی ہے۔

کھانا معیاری بنانا:

جامعاتُ المدینہ کا کھانا معیار ی بنانے کے حوالے سے مجلس وقتاً فوقتاً کوشش کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلے میں بعض مقامات پر باورچی حضرات کی تربیت کا سلسلہ بھی ہوتا ہے، جس میں ماہر حضرات سے ان کی تربیت کروائی جاتی ہے کہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے کھانا پکاتے ہوئے تیل، مرچ مسالا کتنا ڈالنا چاہئے۔ بچ جانے والی چیزیں جیسے روٹی کے ٹکڑے یا اس طر ح کی دیگر چیزوں کو دوبارہ استعمال میں کیسے لایا جاتا ہے؟ نیز پیاز، لہسن اور گوشت کو محفوظ کرنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ جب بھی جامعاتُ المدینہ میں ناظمِ اعلیٰ کا جدول بنتا ہے تو اس میں خاص طور پر کھانا کھاکر چیک کیا جاتا ہے کہ طلبہ کو مرچ مسالے یا زیادہ آئل اور گھی والا کھانا تو نہیں دیا جارہا ہے اور روٹی کیسی ہے؟ اس کے علاوہ کھانے کے برتن جگ گلاس، پرات جس میں روٹیاں رکھی جا تی ہیں نیز دسترخوان وغیرہ بھی چیک کیا جاتا ہے اور اگر کوئی کمزوری ہوتی ہے تو اسے وقتاً فوقتاً دور کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

طلبہ کو عزّت و احترام سے کھانا پیش کرنا:

دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ میں طلبہ کو نہایت عزت واحترام سے اجتماعی طور پر ایک ساتھ بٹھا کر کھانا کھلایا جاتا ہے، طلبہ کو کھانا پیش کرنے کے حوالے سے ایک مجلس بنائی جاتی ہے جو طلبہ کو کھانا پیش کرتی ہے۔ کھانے کے وقت طلبہ دسترخوان پر تشریف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن