30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃ المدینہ کے ہاسٹل سسٹم کی انفرادی خصوصیات
مولانا محمد کاشف عطاری مدنی
(مجلس جامعۃ المدینہ)
اللہ پاک نے دین کی حفاظت اور بقا کے لئے قُرّاء و حُفّاظ، تدوینِ حدیث، محدّثین، مجتہدین، مُجَدِّدِین، مبلّغین، اولیا، صوفیا اور عُلما کا بہترین انتظام فرمایا، ان تمام افراد کو پیش کرنے میں بیشتر حصّہ دینی مدارس کا ہے، دینی مدارس ملّتِ اسلامیہ کو ہمیشہ تعلیمِ کتاب اور تزکیۂ نفس کے ذریعے بہترین افراد دینے میں نمایاں رہے ہیں، ان مدارس نے افراد سازی کے ساتھ ساتھ مختلف ادوار میں فتنوں اور بدعتوں کا قلع قمع کیا، لوگوں کو اَوامر و نَواہی سے آگاہ کیا، صَوم و صلوٰۃ کا قیام، حُدودُ اللہ کی حفاظت، عُلومِ دینیہ کی تدریس و اِشاعت اور مختلف اقوام کی اصلاح اور ان تک دین کے احکامات کو پہنچانے کے لئے مختلف کتابوں کے مختلف زبانوں میں تراجِم وغیرہ کی خدمات بھی سر انجام دیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ دورِ حاضر میں قراٰن وسنّت کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی سرپرستی میں اُمّت کی خیر خواہی، فروغِ علم و عمل، تعلیم و تعلّم اور تزکیۂ نفس کے لئے جامعۃُ المدینہ کے نام سے دینی مدارس قائم کئے۔ ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃُ المدینہ تعلیم میں نمایاں ہونے کے ساتھ بہترین اَخلاقی تربیت میں اپنا مقام رکھتا ہے۔ جامعۃُ المدینہ میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا عطا کردہ مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کے تحت طلبہ کو بہترین ہاسٹل سسٹم بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ جامعۃُ المدینہ ان وارثانِ علومِ نبوّت کو انفراد ی خصوصیات کے ساتھ قیام و طعام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان خصوصیات میں سے کچھ پیشِ خدمت ہیں۔
اِقامت (Residence):
جامعۃُ المدینہ میں دُور دراز کے علاقوں سے سفر کرکے آنے والے طلبہ اور اساتذہ کی رہائش کا انتظام کیا جاتا ہے، ان کی موسمی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے مثلاً واٹر کولر، گیزر وغیرہ ضرورتاً الیکٹرانک اشیاء استعمال کیلئے مہیا کی جاتی ہیں، ساتھ ہی ساتھ دیدہ زیب عمارت، باغیچہ، کشادہ صحن اور پارکنگ کا اہتمام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حِفاظتی نظام (Security System):
طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کیلئے بعض جامعات میں سیکورٹی کیمروں جبکہ ہرجامعۃُ المدینہ میں سیکورٹی گارڈ، چار دیواری اور چیکنگ سسٹم پر مشتمل اِقدامات کئے جاتے ہیں۔
طبّی سہولیات (Medical Facility):
اقامت پذیر طلبہ کی صحت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ، مفت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع